کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 9 افراد جاں بحق، 30 زخمی

جاسم محمد

محفلین
کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 9 افراد جاں بحق، 30 زخمی
ویب ڈیسک جمعرات 31 اکتوبر 2019

1862546-trainfire-1572492386-401-640x480.jpg

آگ لگنے کی وجہ تبلیغی جماعت کے مسافروں کا گیس سلنڈر پھٹنا بتائی جا رہی ہے، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو: فائل


رحیم یار خان: کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی، حادثہ رحیم یار خان میں ٹانوری اسٹیشن چک نمبر 6 چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا، آگ کے شعلوں نے 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 9 افراد آگ سے جھلس کر جاں بحق اور 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تبلیغی جماعت کے مسافروں کا گیس سلنڈر پھٹنا بتائی جا رہی ہے جب کہ ریسکیو خان پور، لیاقت پور اور ریلوے پولیس موقع پر روانہ ہو چکی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جاں بحق افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تیزگام ایکسپریس کو حادثہ کراچی سے لاہور جاتے ہوئے پیش آیا تاہم ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آگ ٹرین کی اکانومی کلاس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی جب کہ مسافروں نے ٹرین سے کود کر جانیں بچائیں۔

حکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
بہت دیر سے امداد پہنچی۔
بہت ہی افسوسناک حادثہ ہے۔ خبروں میں اکثر جھوٹ بتایا جا رہا تھا۔ ہمارے کچھ رشتہ دار موقع پہ موجود تھے اور خبروں سے متضاد خبریں دے رہے تھے۔
اللہ تعالیٰ جانے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ زخمیوں کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
100 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ویڈیوز دیکھی نہیں جاتیں۔ ریل گاڑی سے رونے کی آوازیں۔۔۔میرے اللہ رحم!
 

جاسمن

لائبریرین
ادھر کچھ ملنے والوں سے کہا ہے کھانے پینے کا انتظام کرنے کے لیے۔ پیسے بھیج رہے ہیں۔
باقی ریل گاڑیاں بھی ٹریک بند ہونے سے رکی ہوئی ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
جے یو آئی سندھ کی جانب سے لیاقت پور ٹرین واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار
ریلوے کے وفاقی وزیر سمیت وزیر اعظم کو مستعفی ہونا چاہئے
ٹرین میں لگی آگ کی وجہ سے 60 سے زائد افراد کی شہادت اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونا سازش بھی ہو سکتی ہے
شیخ رشید پر ٹرین واقعہ کی ایف آر درج کرکے تفتیش شروع کی جائے
سپریم آف پاکستان لیاقت پور واقعہ کا ازخود نوٹس لے
شہید افراد کی لواحقین کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں
زخمیوں کی جلد صحت يابی کیلئے دعاگو ہیں
آزادی مارچ کو ناکام بنانے اور توجہ ہٹانے کیلئے بھی ٹرین کا واقعہ کرایا جا سکتا ہے
(علامہ راشد خالد محمود سومرو سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ)
 

الف نظامی

لائبریرین

الف نظامی

لائبریرین
بہت دیر سے امداد پہنچی۔
بہت ہی افسوسناک حادثہ ہے۔ خبروں میں اکثر جھوٹ بتایا جا رہا تھا۔ ہمارے کچھ رشتہ دار موقع پہ موجود تھے اور خبروں سے متضاد خبریں دے رہے تھے۔
اللہ تعالیٰ جانے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ زخمیوں کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!


ٹرین میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس کو وزیر ریلوے نے چھپا کر سلنڈر جلانے کی جھوٹی کہانی سنا دی
 
آخری تدوین:

عباس اعوان

محفلین
بہت دیر سے امداد پہنچی۔
بہت ہی افسوسناک حادثہ ہے۔ خبروں میں اکثر جھوٹ بتایا جا رہا تھا۔ ہمارے کچھ رشتہ دار موقع پہ موجود تھے اور خبروں سے متضاد خبریں دے رہے تھے۔
اللہ تعالیٰ جانے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ زخمیوں کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!
ثم آمین
کیا خبریں پہنچیں ؟
 

جاسم محمد

محفلین
سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے، استعفیٰ پر اتوار کو جواب دوں گا، شیخ رشید
ویب ڈیسک جمعرات 31 اکتوبر 2019

1862760-sheikhrasheedjit-1572500605-159-640x480.jpg

اس حادثے میں ریلوے کی کوتاہی ضرور ہے جس کی تحقیقات کریں گے، شیخ رشید فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے اور اپنے استعفیٰ پر اتوار کو جواب دوں گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سولہ ماہ میں صرف تین حادثات ہوئے ہیں، تیزگام حادثے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ لوگ قانون کا احترام نہیں کرتے، ٹرین میں آگ بجھانے کا آلہ لگا ہوتا ہے لیکن آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور آگ بجھانے کا آلہ چھوٹا تھا جب کہ کسی مسافرنے اس آلہ کا بھی استعمال نہیں کیا۔

حادثے کے ذمہ دار مسافر

شیخ رشید نے حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ریلوے کی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے، مسافروں نے ناشتہ بنانے کے لیے سلنڈرجلایا جس کے بعد چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔ چھوٹے اسٹیشنوں پراسکینرکا نظام موجود نہیں لہٰذا تحقیقات کریں گے کہ مسافرکون سے اسٹیشن سے سلنڈر لیکر چڑھے۔

15دن میں تحقیقاتی رپورٹ

شیخ رشید نے کہا کہ ہر کمپارمنٹ میں گاڑی کو روکنے کیلئے چین ہوتی ہے، تیزگام ایکسپریس چین کھینچنے کی وجہ سے رکی ورنہ پوری ٹرین جل جاتی، سانحہ تیزگام ایکسپریس سلنڈراورچولہے جلانے کی وجہ سے پیش آیا، وزیراعظم نے انکوائری کی ہدایت کردی ہے،15دن میں رپورٹ ملے گی۔

ریلوے کی کوتاہی

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ دونوں بوگیوں میں بیک وقت آگ لگی، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، اس حادثے میں ریلوے کی کوتاہی ضرور ہے جس کی تحقیقات کرکے وجہ سامنے لائیں گے، سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے ہیں، اگر کہیں گے تو رپورٹ پیش کردوں گا، اپنے استعفیٰ پر اتوار کو جواب دوں گا
 

جاسم محمد

محفلین
ٹرین میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس کو وزیر ریلوے نے چھپا کر سلنڈر جلانے کی جھوٹی کہانی سنا دی
حامد میر لفافی کی طرح عوام کو گمراہ نہ کریں۔ عینی شاہدین کے مطابق جس وقت سیلنڈر پھٹا اس وقت تبلیغی اس پر کھانا پکا رہے تھے
 

الف نظامی

لائبریرین
پچھلےدور میں ہر غفلت پر حکومت یا وزرا سےاستعفے مانگنےوالوں کو اب شرم بھی نہیں آتی کہ غفلت پر کسی وزیر کےاستعفےکی بات بھی کر سکیں
 

الف نظامی

لائبریرین
شیخ رشید جب سے آیا ہے صرف حادثے پر حادثہ ہورہا ہے۔ اور اس سب کا ذمہ دار براہ راست عمران خان ہے جس نے مسلسل اسے یہ وزارت سونپ رکھی ہے۔
اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔
(زاہد مغل)
 

جاسم محمد

محفلین
پچھلےدور میں ہر غفلت پر حکومت یا وزرا سےاستعفے مانگنےوالوں کو اب شرم بھی نہیں آتی کہ غفلت پر کسی وزیر کےاستعفےکی بات بھی کر سکیں
مسافر ریلوے قانون اور ضابطے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سلینڈر ٹرین میں ساتھ لے کر سفر کریں، اس پر دوران سفر کھانا بھی پکائیں اور جب یہ پھٹ جائے تو حکومت ذمہ دار ہے۔ ایسی ڈھیٹ قوم کا کوئی علاج ممکن نہیں۔
 
Top