حسینی
محفلین
کراچی: عیسیٰ نگری کے قریب دھماکا، چودھری اسلم سمیت 4 اہلکار شہید
کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب دھماکا، ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
کراچی: (دنیا نیوز) عیسیٰ نگری کے قریب ایکسپریس وے پر ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے میں دو گاڑیاں اور پولیس موبائل تباہ ہو گئیں۔ اس سے پہلے بھی ستمبر 2011 کو چودھری اسلم کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ان کا گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے چودھری اسلم پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے آج زندگی کی آخری پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے منگھو پیر میں سی آئی ڈی پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشت گردوں کے بارے میں بتایا۔ زندگی بھر دہشت گردوں اور مجرموں سے لڑنے والے چوہدری اسلم آخری پریس کانفرنس میں بھی حسب معمول چاق و چوبند تھے اور مجرموں سے لڑنے کا عزم ان کے چہرے پر نظر آ رہا تھا۔ چوہدری اسلم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقابلے میں تین دہشتگرد ، عمران عرف لمبا، شہاب الدین اور صورت جان عرف بی بی سی مارے گئے۔ ان سے 50 کلو دھماکا خیز مواد ،10 دستی بم ،1 کلاشنکوف، 2 پستول اور ایک گاڑی برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والا ملزم شہاب الدین کالعدم تحریک طالبان لانڈھی کا امیر تھا۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/207801_1