کراچی: فائرنگ ، ہنگامہ آرائی 23 ہلاک اور متعدد زخمی

فخرنوید

محفلین
4-29-2009_68716_1.gif
 

مغزل

محفلین
جناب معاملہ کراچی کو الگ کرنے کا اور کچھ بھی نہیں ، پہلے بھی لوگوں کے پاس ممنوعہ و غیر ممنوعہ بور کا اسلحہ ہوا کرتا تھا۔
یہ استعمار کے کاسہ لیسوں کا کام ہے جس میں شاہی سید پختونوں کے نام پر اور الطاف طالبان کے ڈراوے میں ایجنسیوں کی
ملی بھگت سے کام کررہے ہیں ۔
 

طالوت

محفلین
یہ تو لائسنس یافتہ اور غیر لائنسس یافتہ اسلحے کی جنگ ہے ، چند لوگوں کو نگلے گی ، چند گھر اجاڑے گی ، اور ختم
وسلام
 

arifkarim

معطل
اسلحہ و ہتھیار اگر موجود نہ ہوں تو انکے استعمال کی روک تھام کیلئے احمقانہ قسم کے قوانین بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کیا لائسنسڈ اسلحے سے ناجائز کام نہیں‌لئے جا سکتے۔؟
 

ظفری

لائبریرین
یہاں لوگ قلم کو شر و فساد کے لیئے استعمال کرتے ہیں ۔ اسلحے کی پابندی یا غیر پابندی سے کیا ہوجائے گا ۔ ؟ لوگ شعوری طور پر ابھی اس مقام پر نہیں پہنچے ہیں کہ جہاں وہ مثبت اور منفی چیزوں میں تمیز کے کرکے اسکا اس طرح معاشرے پر اطلاق کرسکیں کہ چین و امن کی فضا قائم ہوجائے ۔ قوم کی حالت تو دیکھ کر لگتا ہے کہ " دلی برباد ہوچکی ہے " ۔ :idontknow:
 

زین

لائبریرین
سبھی نچلے اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے نشانہ بن رہے ہیں سبھی نقصان ان کا ہورہا ہے ، جو ان کو لڑوا رہے ہیں وہ محلوں میں بیٹھے عیش کررہے ہوں‌گے۔
 

ابو حسان

محفلین
میرے وطن کی سیاست کا حال نہ پوچھ ، گھری ہوئی ہے طوائف تماش بینوں میں۔

کوئ سیدھا نہیں ہے ، یہ ملا کیا یہ پیر کیا یہ سیاست داں کیا دنیا میں تو اپنے کو چھپالیں گے اللہ کی یہاں رسوائ سے کون بچائے گا ، جب اس کے عرش کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ھوگا۔
 

فخرنوید

محفلین
اصل میں جنگ ہے علاقوں پر قبضہ کرنے کی ،
جہاں پختوں آباد ہیں وہاں پر مہاجروں کی کوشش ہے کہ ان کا وہاں اثرو رسوخ بڑھے اس لئے وہ سلحہ اور حکومت اپنی ہونے کی شہہ پر پختونوں پر چڑ دوڑتے ہیں۔
مہاجر والے تو اپنی طاقت یعنی اپنی معاشی حالت کو چندے سے درست رکھتے ہیں۔ لوگ انہین چندہ دیتے ہیں ۔ اپنی خوشی سے نہیں ۔
مہاجر کے کارندے آتے ہیں ہزار روپے والی پر چی دیتے ہیں اور گن پوائینٹ پر ہزار روپیہ چندہ لے جاتے ہیں۔
پختون اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے لئے کبھی کبھار مہاجروں پر چڑھ دوڑتے ہیں ۔


جنگ ہے اقتدار کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

گرائیں

محفلین
حال آنکہ ایم کیو ایم حکومت میں ہے، مگر مزہ آیا فییصل سبزواری کا بیان پڑھ کر ۔۔

مو صوف کہتے ہیں۔۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/04/090429_karachi_violence_uk.shtml

’شہر میں قبضہ مافیا، جرائم پیشہ گروہ خواہ وہ اسلحہ کی تجارت کرتے ہوں یا منشیات کی۔ ان سب کا ایک گٹھ جوڑ ہے اور بدقسمتی سے یہ جو نام نہاد جہادی عناصر ہیں ان کی بھی کہیں نہ کہیں ان کو حمایت حاصل ہے۔ اور ہمارے خدشات تھے کہ یہ لوگ بوجوہ شہر کے معمولات کو متاثر کرکے شہر کو لسانی فسادات کی آگ میں دھکیل کر باقی ملک کی طرح اس کے بھی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں اس لیے ہم بار بار حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کراتے رہے تھے۔

اپنی توجہ خود اس طرف دلانا۔۔
واہ واہ
 

فخرنوید

محفلین
الطاف حسین کو معلوم تھا یہ سب ہونے والا ہے۔ اور موصوف اسی سند ھ حکومت مٰیں بیٹھے ہیں اور یہ سب کیوں نہیں روک سکے ہیں؟
کیونکہ جناب جب خود ہی بندہ کام کرنا چاہ رہا ہوتو روکے کیوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کدھر تھی پولیس اور رینجرز اس وقت جب یہ سب ہوا۔

سب کو آرڈر تھا اپنے بندے ہیں۔ کچھ نہیں کہنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مارے تو عام غریب بندے جا رہے ہیں نا۔
 

غازی عثمان

محفلین
مسئلہ منافقت کا بھی ہے، سامنے ایم کیو ایم اے این پی بھائی بھائی اور پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کے گلے کاٹنے کے احکامات جاری ہورہے ہیں،،

یہ کشیدگی ایم کیو ایم کے شروع کردہ ہے اور اے این پی بھی برابر کے جوہر دکھا رہی ہے

بقول شاہین سہبائی ایڈیٹر دی نیوز ایم کیو ایم پاکستان کے بعد کی سٹریٹیجی پر عمل کررہے ہے تاکہ تقسیم صوبائی نہیں بلکہ لسانی بنیادوں پر ہو
 
اگر ایم کیو ایم والے دہشت گرد ہیں تو وہ حکومت میں کیسے ہیں؟ عوام ان کو ووٹ دے کر اپنے سر پہ کیوں سوار کرتی ہے؟ آخر کب تک ہمارے وطن میں خون کی ہولی کھیلی جاتی رہے گی؟
 

arifkarim

معطل
اگر ایم کیو ایم والے دہشت گرد ہیں تو وہ حکومت میں کیسے ہیں؟ عوام ان کو ووٹ دے کر اپنے سر پہ کیوں سوار کرتی ہے؟ آخر کب تک ہمارے وطن میں خون کی ہولی کھیلی جاتی رہے گی؟

کیوں کیا حکومت صرف "نیک لوگوں" کی ہی میراث ہونی چاہیے؟ جب آئینی سطح پر کوئی ایسا پیمانہ موجود ہی نہیں کہ جس سے یہ تعین کیا جا سکے کہ کون لوگ حکومت میں رہ سکتے ہیں اور کون نہیں، تو ایسے میں کوئی بھی ہم پر بغیر ووٹ ڈلوائے بھی مسلط ہو سکتا ہے۔
 
Top