کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں علامہ طالب جوہری کے داماد اور خاتون جاں بحق

کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں علامہ طالب جوہری کے داماد اور خاتون جاں بحق
23 جولائی 2014 (16:44)
news-1406115834-7173.JPG

کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک ) شہر قائد کے دومختلف علاقوں میں فائرنگ سے علامہ طالب جوہری کے داماد سید مبارک رضا کاظمی ایڈووکیٹ اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئے ہیں ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا تاہم موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطا بق گلشن اقبال کے علاقے میں سید مبارک رضا کاظمی ایڈووکیٹ سٹی کورٹ سے گھر جارہے تھے، راستے میں وہ پھل خریدنے کیلئے گاڑی سے اترے اور اسی اثناءمیں دو موٹر سائیکلوں پر ان کا تعاقب کرنے والے ملزمان نے فائرنگ کی۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی جس میں ایک حملہ آور زخمی ہوا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سید مبارک رضا کاظمی ایڈووکیٹ کے ورثاءبغیر کارروائی کے لاش جناح ہسپتال سے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ۔دوسری جانب کریم آباد میں بھی نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون ہما جاں بحق اور اس کا شوہر، بیٹا اور بیٹی زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/23-Jul-2014/125873
 
انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔
اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہےلہذا طالبان کا نام نہاد جہاد ،بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔ جنگ میں طاقت کااستعمال ان لوگوں تک محدود ہونا چاہیے جو میدانِ جنگ میں جنگی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہوں۔ عورتوں اور بچوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے مطابق حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔اور نہ ہی عورتوں اور بچوں کو جنگ کا ایندھن بنایا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیاں
https://awazepakistan.wordpress.com
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جانے کب ہوں گے کم پاکستانی عوام کے غم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

کاشفی

محفلین
10532787_10152178977371302_6321038940991303684_n.jpg


کراچی: شہید ایڈوکیٹ مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ۔
گلشن اقبال میں کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے علامہ طالب جوہری کے داماد ایڈوکیٹ مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ رات 10 بجے مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کردی گئی۔ اللہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائے۔آمین
 
Top