میری عادت ہے کہ میں بات میں ہی بات ایڈ کردیتا ہوں۔
جیسے اکثر کسی کو ایس ایم ایس کررہا ہوں تو لکھتا ہو کہ لائٹ نہیں ہے۔ اور اگر اتفاق سے اسی وقت لائٹ آجائے تو،
پچھلا لکھا ختم کیے بغیر لکھ دیتا ہوں کہ لو آگئی لائٹ۔
اسی طرح جب میں نے یہ لکھا کہ کچھ دور تو اِک دم خیال آیا کہ اتنا دور بھی نہیں بلکہ قریب ہی ہے تو آگے یہی لکھ دیا۔
جامع مسجد ناظم آباد میرے آفس کے نزدیک ہی ہے اور میں اکثر جمعہ کی نماز وہیں پڑھتا ہوں۔
ایم کیو ایم اس مسئلے میں زیادہ شدت کے ساتھ ضرور موجود ہے مگر یہ صرف اس کا مسئلہ نہیں ۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے افراد بھی جب ایسی سفاکی کا شکار ہوں تو کچھ ایسا ہی رد عمل سامنے آتا ہے ، کم از کم مالی حوالے سے تو ضرور۔ مگر اس کے علاوہ بھی شر پسند لوگ جو ایسے موقعوں کی تاک میں رہتے ہیں خوب خوب فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ ایسے حالات بہترین موقع ہوتے ہیں کہ ذاتی دشمنیاں نکالی جائیں ، لوٹ مار کی جائے ، غدار وں کو بھی ایسے موقعوں کی تلاش ہی رہتی ہے ۔ تاہم سیاسی جماعتیں اور قیادتیں اس سے بری الذمہ ہرگز نہیں۔
وسلام