کراچی میں بارش کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،حادثات میں22افراد جاں بحق

فخرنوید

محفلین
کراچی میں تیز بارش کے باعث مختلف حادثات میں22 افراد جاں بحق اور60سے زائد زخمی ہوگئے ،ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اوران کے دو بچے ،ایک اور واقعے میں باپ بیٹا اور اورنگی ٹاؤن میں ماں اور اس کے دو بچے بھی شامل ہیں ۔پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں چھت گرنے، دیوار گرنے اور کرنٹ لگے سے22افراد جاں بحق اور60سے زائد زخمی ہوگئے،رنچھوڑ لائن رامسوامی میں عمارت کی چھٹی منزل کا ایک حصہ منہدم ہوکرعمارت کے ساتھ بنے مکان پرآگرا جس کے نتیجے میں گھرمیں سوئے ہوئے میاں بیوی بدر، رانی اور ان کے دو بچے5سالہ رحمنٰ اور7سالہ رُدابہ جاں بحق جبکہ10سالہ محسن زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں بارش کے دوران ایک گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں اٹھائیس سالہ رابعہ خاتون اس کی چار سالہ بیٹی عائشہ اور سات سالہ بیٹا عمر زخمی ہوگئے ۔۔انہیں فوری طور پرسول اسپتال پہنچایا گیا جہاں تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،،اورنگی ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے26 سالہ بختیار اور50سالہ ظاہر شاہ جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ ہاکس بے کے علاقے عبدالرحمن گوٹھ میں بارش کے پانی میں ڈوب کر5سالہ محمد آصف جاں بحق ہوگیا،سائٹ کے علاقے میں ٹیکسٹائل مل میں کرنٹ لگنے سے دو مزدور ہلاک ہوگئے ادھرکورنگی بنگالی پاڑہ میں اکبری مسجد کے قریب بجلی کے تار گرنے سے40 سالہ نور محمد اورلیاری میں کے ای ایس سی کا ملازم38سالہ قلندر بخش ہلاک ہوگیا،کرنٹ لگنے کے دیگر واقعات میں جہانگیر روڈ نمبر پر19سالہ عبدالرحمان،رنچھوڑ لائن میں20سالہ محمد ولی شیریں جناح کالونی میں باپ بیٹا اورکورنگی ناصر کالونی میں40 سالہ عدنان بھی ہلاک ہوئے منگھو پیرکے علاقے میں ہمدرد یونیورسٹی کے قریب مکان کی دیوارگرنے سے11 افراد زخمی ہوگئے جبکہ چھتیں ، دیوار اور کھمبے گرنے کے واقعات میں اورنگی ٹاؤن ،سائٹ ،داؤد گوٹھ گلشن اقبال کے علاقے شانتی نگراورتیسر ٹاؤن میں60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
 
طالوت

محفلین
قدرتی حادثات ؟ ؟ ؟‌ حفاظتی انتظامات کی کمی کے باعث جان سے گئے بےچارے ۔ خیر یہ چار پانچ سال پہلے بھی ایسی ہی بارش ہوئی تھی اور کہا گیا کہ 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ شاید شہری و صوبائی انتظامیہ اپنی نااہلی کو چھپانے کی خاظر ریکارڈ تڑواتی رہتی ہے ۔
وسلام
 
مہوش علی

لائبریرین

بی بی سی کی رپورٹ

۔۔۔۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کم از کم 147 ملی میٹر اور زیادہ سے زیادہ 235 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارش کا سلسلہ اتوار کی سہ پہر دوبارہ شروع ہوگیا تھا
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل کراچی میں سب سے زیادہ بارش انیس سو ستتر میں 207 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سٹی گورئمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پمپنگ اسٹیشن بھی بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے برساتی نالوں کا پانی ابل پڑا ہے اور بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوپارہی ہے۔

بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث پینے کے پانی کی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے اور پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔

صوبائی حکومت کا پتا نہیں، مگر شہری حکومت نے واقعی اپنی استطاعت میں رہتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا حق ادا کیا ہے، اور اسے یوں نااہلی کا الزام دینا درست نہیں۔

اور بجلی شہری حکومت کے زیر نگرانی نہیں، لہذا اس معاملے میں اس کو مورد الزام ٹہرانا بندر کی بلا طویلے کے سر ڈالنے کے مترادف ہے۔

بہتر ہے کہ اس قدرتی آفت پر الزام بازیاں شروع کرنے کی بجائے ویسے ہی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں جو کہ ملک میں زلزلے جیسی آفات کے موقع پر کیا جاتا ہے۔

والسلام۔
 
2qhzwqp.jpg
 
ابو کاشان

محفلین
ظہیر بھائی ہم تو یہیں رہتے ہیں۔ یہ بارش بہت طوفانی تھی۔ اور وہ بھی ڈیڑھ سے دو گھنٹے مسلسل ہوئی ہے۔
میرے گھر 23 گھنٹے بجلی نہیں تھی یہ سٹی ناظم مصطفٰی کمال کی نہیں کے-ای-ایس-سی کی مکمل نا اہلی ہے ۔(ایم کیو ایم اس لیئے نہیں لکھا کہ بہر حال اس بندے کی انفرادی جد و جہد قابلِ تحسین ہے۔)
 
راشد احمد

محفلین
میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعلٰی سندھ کو کراچی میں ہونا چاہئے تھا اور پانی کی نکاسی اور دیگر کام اپنی نگرانی میں کرانی چاہئے۔
مجھے یاد ہے کہ 1998 میں لاہور میں بڑی زبردست بارش ہوئی تھی اور اس وقت کے وزیر اعلٰی شہباز شریف نے تمام واسا اور سٹی ڈسٹرکٹ‌ گورنمنٹ‌کو پانی کی نکاسی پر لگادیا تھا۔ صرف چند گھنٹوں میں لاہور ایک بار پھر ایسا ہوگیا جیسے کوئی بارش ہی نہیں ہوئی۔
 
کاشفی

محفلین
بی بی سی کی رپورٹ

صوبائی حکومت کا پتا نہیں، مگر شہری حکومت نے واقعی اپنی استطاعت میں رہتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا حق ادا کیا ہے، اور اسے یوں نااہلی کا الزام دینا درست نہیں۔

اور بجلی شہری حکومت کے زیر نگرانی نہیں، لہذا اس معاملے میں اس کو مورد الزام ٹہرانا بندر کی بلا طویلے کے سر ڈالنے کے مترادف ہے۔

بہتر ہے کہ اس قدرتی آفت پر الزام بازیاں شروع کرنے کی بجائے ویسے ہی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں جو کہ ملک میں زلزلے جیسی آفات کے موقع پر کیا جاتا ہے۔

والسلام۔

آپ کی باتوں سے متفق ہوں سسٹر ۔۔۔کراچی شہری حکومت نے واقعی پہلے بھی حق ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی انشاء اللہ پورا پورا حق ادا کرے گی۔۔۔۔۔
سندھ حکومت بھی صوبائی سطح پر کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے دیگر شہروں میں ترقیاتی کام کروائے۔۔۔۔۔ اس اُمید کی آس کراچی اور دیگر شہروں کی عوام لیئے بیٹھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ملائکہ

محفلین
کوئی انوکھی بارش نہیں ہوئی ہر دو تین سالوں میں ایک ایسی بارش ضرور ہوتی ہے انکا فول پروف پلان سب ایک طرف رہ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میٹرولوجیکل ڈپارپمنٹ نے پہلے اس بات سے آگاہ کردیا تھا آگے اب لوگوں نے اس وقت اقدام کئے جب شہر بھر کی شاہراہوں پر گاڑیاں پانی میں تیر رہی تھیں
 
کاشفی

محفلین
پہن لو آپ سب سوئیٹر یہی ‌ہے ہماری گزارش
مبارک ہو آپ سب کو گرمی کی پہلی بارش :grin: ۔۔۔

ہائے رے گرمی ہائے رے گرمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سارے بدن میں برف سی بھر دی۔۔۔

ارے بارش شروع ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
ادھر کیا پڑھ رہے ہیں باہر دیکھیں۔۔۔اگر بارش ہورہی ہے تو بتائیں مجھے بھی۔۔۔
 
arifkarim

معطل
امریکہ جیسے جدید ملک میں جب طوفان کیتھرینا قدرتی حادثہ ثابت ہو سکتا ہے تو پاکستان جیسے ملک کی انتظامیہ پر لعنت ملامت کرنا بیکار ہے!
 
طالوت

محفلین
ظہیر بھائی ہم تو یہیں رہتے ہیں۔ یہ بارش بہت طوفانی تھی۔ اور وہ بھی ڈیڑھ سے دو گھنٹے مسلسل ہوئی ہے۔
میرے گھر 23 گھنٹے بجلی نہیں تھی یہ سٹی ناظم مصطفٰی کمال کی نہیں کے-ای-ایس-سی کی مکمل نا اہلی ہے ۔(ایم کیو ایم اس لیئے نہیں لکھا کہ بہر حال اس بندے کی انفرادی جد و جہد قابلِ تحسین ہے۔)
برادر مجھے بھی 2 سال ہی گزرے ہیں کراچی چھوڑے ہوئے ۔ باقی کیا کہوں مانو ملائکہ بھی کراچی سے ہیں ان کی تصدیق دیکھ لیں ۔ مسئلہ صرف کراچی یا کے ای ایس سی کا نہیں ، پتہ نہیں کیوں اسے ایم کیو ایم کی طرف لے جایا جاتا ہے ۔ اب یہ تو خدا سے شکوہ کریں کہ ان کے دور حکومت میں ہی ایسی قدرتی "آفات" کیوں آ رہی ہیں ۔ حالانکہ میں تو اسے سراسر اداروں کی نااہلی گردانتا ہوں جب یہ قدرتی آفات کا شوشہ چھوڑ کر جان چھڑا لیتے ہیں ۔ بارش ہوئی تھی طوفان نوح نہیں آیا تھا ۔ زیادہ دور نہیں ذرا ایک لاہور میں یا حیدرآباد میں ہو لینے دیں وہاں بھی یہی حال ہو گا۔
کوئی انوکھی بارش نہیں ہوئی ہر دو تین سالوں میں ایک ایسی بارش ضرور ہوتی ہے انکا فول پروف پلان سب ایک طرف رہ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میٹرولوجیکل ڈپارپمنٹ نے پہلے اس بات سے آگاہ کردیا تھا آگے اب لوگوں نے اس وقت اقدام کئے جب شہر بھر کی شاہراہوں پر گاڑیاں پانی میں تیر رہی تھیں
ہمم لگتا ہے مانو کسی کشتی سے گھر پہنچی ہے :) ۔ شاہ فیصل کا یا اس سے ملحقہ کچھ علاقہ تو ویسے بھی گہرائی میں ہے ۔ مگر شاہراہ فیصل کے قریب والے علاقے میں خاصا بڑا نالہ بہتا ہے مگر ہماری اور ہماری حکومت کی اہلیت کے باعث ایسے نالوں کا چٹھا کٹھا ایسے ہی موقعوں پر کھلتا ہے ۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
امریکہ جیسے جدید ملک میں جب طوفان کیتھرینا قدرتی حادثہ ثابت ہو سکتا ہے تو پاکستان جیسے ملک کی انتظامیہ پر لعنت ملامت کرنا بیکار ہے!
کیتھرینا ریٹا یا قطرینہ شطرینہ سب آئے مگر ان کے انتطامات بھی ملاحظہ کریں ۔ جاپان میں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں وہاں کا کیا انجام ہوتا ہے ؟ وہ نہ تو انوکھی مخلوق ہیں اور نہ ان کے یہاں فرشتے آتے ہیں ۔ ایویں نا کسی بھی بات کی حمایت کیا کریں جناب ۔

کیتھرانا پر بش انتظامیہ کا ناکام رسپانس تو ہمنے دیکھ لیا۔ باقی جاپانی ایک محب وطن مخلوق ہیں۔ ہماری طرح بِکری قوم نہیں ہیں۔
 
ملائکہ

محفلین
برادر مجھے بھی 2 سال ہی گزرے ہیں کراچی چھوڑے ہوئے ۔ باقی کیا کہوں مانو ملائکہ بھی کراچی سے ہیں ان کی تصدیق دیکھ لیں ۔ مسئلہ صرف کراچی یا کے ای ایس سی کا نہیں ، پتہ نہیں کیوں اسے ایم کیو ایم کی طرف لے جایا جاتا ہے ۔ اب یہ تو خدا سے شکوہ کریں کہ ان کے دور حکومت میں ہی ایسی قدرتی "آفات" کیوں آ رہی ہیں ۔ حالانکہ میں تو اسے سراسر اداروں کی نااہلی گردانتا ہوں جب یہ قدرتی آفات کا شوشہ چھوڑ کر جان چھڑا لیتے ہیں ۔ بارش ہوئی تھی طوفان نوح نہیں آیا تھا ۔ زیادہ دور نہیں ذرا ایک لاہور میں یا حیدرآباد میں ہو لینے دیں وہاں بھی یہی حال ہو گا۔

ہمم لگتا ہے مانو کسی کشتی سے گھر پہنچی ہے :) ۔ شاہ فیصل کا یا اس سے ملحقہ کچھ علاقہ تو ویسے بھی گہرائی میں ہے ۔ مگر شاہراہ فیصل کے قریب والے علاقے میں خاصا بڑا نالہ بہتا ہے مگر ہماری اور ہماری حکومت کی اہلیت کے باعث ایسے نالوں کا چٹھا کٹھا ایسے ہی موقعوں پر کھلتا ہے ۔
وسلام

:grin: :grin: :grin:

نہیں میں تو گھر پر ہی تھی اور اللہ کا شکر ہے کہ جتنی بھی بارش ہوئی ہمارے علاقے میں پانی جمع نہیں ہوا شاہ فیصل تو کافی بڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر میں خود پورے شاہراہ فیصل کی حالت دیکھ چکی ہوں یہ شہر کی سب سے مصروف اور اہم شاہراہ ہے مگر پھر بھی وہاں بے انتہا پانی جمع تھا۔ ابھی ایک اور بارش کا امکان ہے اور ان لوگوں نے کچھ بھی نہیں کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ملائکہ

محفلین
امریکہ جیسے جدید ملک میں جب طوفان کیتھرینا قدرتی حادثہ ثابت ہو سکتا ہے تو پاکستان جیسے ملک کی انتظامیہ پر لعنت ملامت کرنا بیکار ہے!

:eek: :eek:

اس بارش کا آپ کیتھرینا سے کہاں تعلق جوڑ رہیں ہیں اس کے مقابلے میں تو یہ بارش کچھ بھی نہیں تھی اور وہ لوگ تو پورا شہر ہی خالی کرا لتیے ہیں ہم سے تو سوات کے لوگ سبھالے نہیں جاتے:noxxx:
 
میں بارش کے وقت ثمامہ شاپنگ سینٹر کے پاس نئے والے اوور ہیڈ برج کے پاس دو گھنٹے تک پھنسا رہا۔
رات کا وقت اور بہت تیز بارش میں ٹوٹا پھوٹا روڈ عبور کرنا بہت خطرناک لگ رہا تھا۔
بڑی مشکل سے باجی کے گھر پناہ لی اور رات گذاری۔
 
ابو کاشان

محفلین
برادر مجھے بھی 2 سال ہی گزرے ہیں کراچی چھوڑے ہوئے ۔ باقی کیا کہوں مانو ملائکہ بھی کراچی سے ہیں ان کی تصدیق دیکھ لیں ۔ مسئلہ صرف کراچی یا کے ای ایس سی کا نہیں ، پتہ نہیں کیوں اسے ایم کیو ایم کی طرف لے جایا جاتا ہے ۔ اب یہ تو خدا سے شکوہ کریں کہ ان کے دور حکومت میں ہی ایسی قدرتی "آفات" کیوں آ رہی ہیں ۔ حالانکہ میں تو اسے سراسر اداروں کی نااہلی گردانتا ہوں جب یہ قدرتی آفات کا شوشہ چھوڑ کر جان چھڑا لیتے ہیں ۔ بارش ہوئی تھی طوفان نوح نہیں آیا تھا ۔ زیادہ دور نہیں ذرا ایک لاہور میں یا حیدرآباد میں ہو لینے دیں وہاں بھی یہی حال ہو گا۔

ہمم لگتا ہے مانو کسی کشتی سے گھر پہنچی ہے :) ۔ شاہ فیصل کا یا اس سے ملحقہ کچھ علاقہ تو ویسے بھی گہرائی میں ہے ۔ مگر شاہراہ فیصل کے قریب والے علاقے میں خاصا بڑا نالہ بہتا ہے مگر ہماری اور ہماری حکومت کی اہلیت کے باعث ایسے نالوں کا چٹھا کٹھا ایسے ہی موقعوں پر کھلتا ہے ۔
وسلام

میں ایم کیو ایم کی حمایت نہیں کر رہا۔ میں تو اس فردِ واحد کی انتھک محنت کا بتا رہا تھا۔ ورنہ ڈاکٹر ضیاءالدین احمد روڈ (جہاں میں رہتا ہوں) کو دریا بنتے میں 1977ء سے دیکھ رہا ہوں۔
 
Top