فخرنوید
محفلین
کراچی میں تیز بارش کے باعث مختلف حادثات میں22 افراد جاں بحق اور60سے زائد زخمی ہوگئے ،ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اوران کے دو بچے ،ایک اور واقعے میں باپ بیٹا اور اورنگی ٹاؤن میں ماں اور اس کے دو بچے بھی شامل ہیں ۔پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں چھت گرنے، دیوار گرنے اور کرنٹ لگے سے22افراد جاں بحق اور60سے زائد زخمی ہوگئے،رنچھوڑ لائن رامسوامی میں عمارت کی چھٹی منزل کا ایک حصہ منہدم ہوکرعمارت کے ساتھ بنے مکان پرآگرا جس کے نتیجے میں گھرمیں سوئے ہوئے میاں بیوی بدر، رانی اور ان کے دو بچے5سالہ رحمنٰ اور7سالہ رُدابہ جاں بحق جبکہ10سالہ محسن زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں بارش کے دوران ایک گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں اٹھائیس سالہ رابعہ خاتون اس کی چار سالہ بیٹی عائشہ اور سات سالہ بیٹا عمر زخمی ہوگئے ۔۔انہیں فوری طور پرسول اسپتال پہنچایا گیا جہاں تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،،اورنگی ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے26 سالہ بختیار اور50سالہ ظاہر شاہ جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ ہاکس بے کے علاقے عبدالرحمن گوٹھ میں بارش کے پانی میں ڈوب کر5سالہ محمد آصف جاں بحق ہوگیا،سائٹ کے علاقے میں ٹیکسٹائل مل میں کرنٹ لگنے سے دو مزدور ہلاک ہوگئے ادھرکورنگی بنگالی پاڑہ میں اکبری مسجد کے قریب بجلی کے تار گرنے سے40 سالہ نور محمد اورلیاری میں کے ای ایس سی کا ملازم38سالہ قلندر بخش ہلاک ہوگیا،کرنٹ لگنے کے دیگر واقعات میں جہانگیر روڈ نمبر پر19سالہ عبدالرحمان،رنچھوڑ لائن میں20سالہ محمد ولی شیریں جناح کالونی میں باپ بیٹا اورکورنگی ناصر کالونی میں40 سالہ عدنان بھی ہلاک ہوئے منگھو پیرکے علاقے میں ہمدرد یونیورسٹی کے قریب مکان کی دیوارگرنے سے11 افراد زخمی ہوگئے جبکہ چھتیں ، دیوار اور کھمبے گرنے کے واقعات میں اورنگی ٹاؤن ،سائٹ ،داؤد گوٹھ گلشن اقبال کے علاقے شانتی نگراورتیسر ٹاؤن میں60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔