خالد محمود چوہدری
محفلین
کراچی میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے آٹھ افراد ہلاک
پاکستان کے صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقےگلستانِ جوہر بلاک ون میں جھگیوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور رینجرز نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔
ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ واقعہ پیر کی رات گئے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک ون میں پیش آیا۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے کے باعث متاثر ہونے والی جھگیوں سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے کے ایم سی کا عملہ، علاقہ مکین، پولیس اور رینجزز کے جوان بھی امدادی کارروائیوں میں شامل ہیں۔