کعنان
محفلین
کراچی میں خانانی اینڈ کالیا کمپنی کے ڈائریکٹر جاوید خانانی عمارت سے گرکر جاں بحق
ایک گھنٹہ پہلےجاوید خانانی محمد علی سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی آٹھویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوئے.
کراچی: معروف بزنس مین اور فاریکس کمپنی خانانی اینڈ کالیا کے ڈائریکڑ جاوید خانانی عمارت سے گرکر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف فاریکس کمپنی خانانی اینڈ کالیا کے ڈائریکٹر جاوید خانانی محمد علی سوسائٹی میں اپنی زیر تعمیر عمارت کی آٹھویں منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خود کشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2008 اور 2009 میں خانانی اینڈ کالیا شدید مالی بحران کا شکار رہی جب کہ جاوید خانانی منی لانڈرنگ کے الزام میں ایف آئی اے سیل میں بھی رہ چکے ہیں۔
ح