کراچی میں خود کش حملہ ، معطل انسپکٹرشفیق تنولی سمیت چار افرادجاں بحق

کراچی میں خود کش حملہ ، معطل انسپکٹرشفیق تنولی سمیت چار افرادجاں بحق
24 اپریل 2014 (09:28)
news-1398318002-2253.jpg

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پرانی سبزی منڈی کے قریب معطل انسپکٹر شفیق تنولی کے گھر کے باہر خودکش حملے میں شفیق تنولی سمیت چارافراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے ہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق شفیق تنولی گھر کے باہردکان پر موجود تھے کہ ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اُڑالیاجس کی زدمیں آکر اب تک کی اطلاعات کے مطابق شفیق تنولی ، چچا ، ایک کزن اور اُن کے دوست مارے گئے ہیں ۔زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔دھماکے سے اردگرد کے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دیواریں بھی متاثر ہوئیں ۔ ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ دھماکہ خودکش تھا، جائے دھماکہ سے 17,18سالہ نوجوان کے جسمانی اعضاءملے ہیں ۔یادرہے کہ شفیق تنولی ولی بابر قتل کیس میں بھی اہم کردار اداکرتے رہے اورگذشتہ ماہ ڈیفنس میں ایک کارروائی پر اُنہیں معطل کیاگیاتھاجبکہ اس سے پہلے شفیق تنولی پر سات حملے ہوچکے ہیں ۔میڈیا سے مختصرگفتگومیں شفیق تنولی کے بھائی نے کہاہے کہ وہ پولیس حکام کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے ۔
http://www.dailypakistan.com.pk/karachi/24-Apr-2014/95998
 
Top