مقامی پولیس کی تربیت
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
کچھ رائے دہندگان جو اس حقيقت کے حوالے سے شکوک کا اظہار کر رہے ہيں کہ ايف بی آئ کا عہديدار پاکستان ميں تربيت فراہم کرنے کی غرض سے آيا تھا، انھيں چاہيے کہ پاکستان کے تمام صوبوں کی مقامی پوليس سميت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ليے برسوں سے جاری امريکی حکومت کی امداد کی وسعت اور اس کے دور رس اثرات کا بغور جائزہ لیں۔
فروری 6 2014 کی اس پريس ريليز کو پڑھيں جس ميں صوبہ سندھ ميں مقای پوليس کو دی جانے والی تربيت اور اس پروگرام کی تفصيل کے ساتھ درجنوں گاڑيوں کا بھی ذکر موجود ہے جو امريکی حکومت کے توسط سے دی گئيں تھيں۔
http://karachi.usconsulate.gov/pr-02062014.html
ريکارڈ کی درستگی کے ليے يہ بھی واضح رہے کہ پاکستان وہ واحد ملک نہيں ہے جہاں امريکی حکومت مقامی پوليس اور ديگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تربيت فراہم کر رہی ہے۔ گزشتہ 30 برسوں سے بيوريو آف ڈيپلوميٹک سيکورٹز اينٹی ٹيررازم اسسٹنس (اے – ٹی – اے) نامی پروگرام ہمارے شراکت دار ممالک ميں قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کو انسداد دہشت گردی سے متعلق تربيت فراہم کرنے ميں پيش پيش ہے۔
اے – ٹی – اے کے اثرات دوررس ہيں۔ صرف سال 2011 ميں ہی اے – ٹی – اے پروگرام کے توسط سے 537 کورسز،مشاورت، اور ديگر متعلقہ سازوسامان 64 ممالک کے قريب 11000 شرکاء تک پہنچايا گيا۔
اس کے علاوہ ديگر ايسے محکمے اور بيوريو بھی ہيں جو دنيا بھر ميں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی افاديت اور انکی اہليت ميں بہتری کے ليے تربيت، سازوسامان، متعلقہ مہارت اور ديگر لوازمات فراہم کرتے ہيں۔ بيوريو آف نيشنل نارکاٹکس اور لاء انفورسمنٹ افيرز (آئ – اين – ايل) اس کی ايک اور مثال ہے۔
پاکستان ميں ان کی کاوشوں کا ايک سرسری جائزہ آپ اس ويب لنک پر پڑھ سکتے ہيں۔
http://www.state.gov/j/inl/regions/afghanistanandpakistan/219258.htm
آئ – اين – ايل کا پاکستان ميں قانون کے نفاذ کے ضمن ميں جو تعاون اور امداد شامل ہے اس ميں پاکستان کے مختلف صوبوں کی پوليس فورس کی مخصوص ضروريات کو بھی ملحوظ رکھا گيا ہے۔
سال 2002 سے ملک بھر ميں آئ – اين – ايل کا ايک پروگرام جاری ہے جس کے توسط سے پاکستان ميں قانون نافذ کرنے والے عناصر کی اہليت ميں اضافے اور اس ضمن ميں اصلاحات کی ترويج کے ليے تربيت فراہم کی جا رہی ہے۔
سال 2002 سے اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 15،000 سے زائد افسران نے آئ – اين – ايل کے تعاون سے تربيت حاصل کی ہے۔ اسی طرح سال 2009 سے اب تک ليوی کے 843، کے پی کے 470 ايليٹ پوليس اہلکار، اسلام آباد پوليس کے 19 اور پنجاب پوليس کے 11 ارکان کو آئ – اين – ايل کی معاونت سے تربيت فراہم کی گئ ہے۔
اور آخر ميں ايک پاکستانی پوليس آفيسر کی مثال پيش ہے جس نے امريکی اعانت سے تربيت حاصل کی اور جس نےعام پاکستانی شہريوں کی زندگياں بچانے ميں اپنا موثر کردار ادا کيا۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu