جاسم محمد
محفلین
کراچی پر وفاق کا کنٹرول غیر قانونی ہوگا، بلاول
ویب ڈیسک
August 13, 2020
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ کراچی پر وفاق کا کنٹرول غیرقانونی ہوگا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ آج تک کسی بھی صوبے کو اس کا حق نہیں دیا گیا۔ تمام مسائل کی وجہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں حق نہ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ مرکزی حکومت نے صوبوں پر ذمہ داریاں بڑھا دی ہیں۔ این ایف سی میں ان کا حق دے دیں تو مسائل حل ہوں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب میرے عوام کورونا سے متاثر ہورہے تھے تب بھی ان کا حق چھیننے کی کوشش کی گئی۔ ہم سب قدرتی آفت سے گزرے ہیں۔ اس آفت کے بعد وفاق کو اس آفت کا خیال آگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے شکر گزار ہیں۔ ہم ان مسائل کو مل کر حل کریں گے۔ ہم مشکل میں ہیں ایسے میں وفاق کی نیت صاف ہونی چاہئے۔ جو عوام آفت زدہ ہیں ان سے ان کا حق کیسے چھین سکتے ہیں۔ ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے شکر گزار ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب میرے عوام کورونا سے متاثر ہورہے تھے تب بھی ان کا حق چھیننے کی کوشش کی گئی۔ این ایف سی کے تحت صوبوں کو حصہ ملنا چاہیے۔ صوبے میں کچرے کا ایشو این ایف سی سے پورا حق نہ ملنا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کو حصے سے 162 ارب گزشتہ سال کم ملے۔ اس سال بھی 200 ارب سے کم ملے۔ بارشوں نے سندھ اور کراچی میں تباہی مچا دی۔ وفاقی حکومت نے این ڈی ایم اے کو بھیجا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ہم نے حکومت کا مکمل ساتھ دیا۔ بل گیٹس کراچی کا نام لے تب بھی عمران خان کریڈٹ لینے کی کوشش کرتےہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا سے احتیاتی تدابیرلازمی ہے۔ اگر احتیاط نہیں اپنائی گئی توکیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب تحریک انصاف کو کچھ نہیں کہتا۔ دیکھتے ہیں نیب آزاد ادارہ ہے یا نہیں، ہم جلد دیکھیں گے۔