کراچی کو دنیا بھر کے بڑے شہروں میں سب سے سستا شہر

طالوت

محفلین
ہمارے گاؤں میں ایک صاحب نے گتے کی فیکٹری لگائی ہے ۔۔ اگرچہ اس کا معیار اچھا نہیں مگر کچھ نہ ہونے سے ہونا بہتر ہے ۔۔
مہوش ، جنرل ایوب کے حوالے سے بات درست ہے مگر مشرف کے حوالے سے میں متفق نہیں ۔۔ مگر یہ درست ہے کہ اصل مسئلہ امن و امان ہے اور زندہ باد مردہ باد کے چکر میں امن ہو بھی نہیں سکتا ۔۔۔
وسلام
 

زونی

محفلین
ہممممممممممم
بچوں کی ٹافیاں بھی آتی ہیں پچاس پیسے والی۔
وہ الگ بات ہے کہ لینا ایک روپے کی ہی پڑتی ہیں۔

اور یہ آپ بہت اچھا کرتے ہیں کہ سگریٹ‌ نہیں پیتے:)




پچاس پیسے کی ماچس :eek: یہاں تو شاید دو روپے کی ھے اور چھوٹی والی ہو گی ایک روپے کی ۔:(
 

راشد احمد

محفلین
کراچی کی نسبت لاہور سستا شہر ہے

یہاں روٹی دو روپے کی ہے۔

آٹا پچیس روپے کلو، کرایہ سٹاپ ٹو سٹاپ 10 روپے، چاول 50 روپے سے 65 روپے کلو، باقی اشیاء کے ریٹس بھی کراچی کی نسبت کم ہیں

میں اس بات سے بالکل اتفاق نہیں‌کرتا کہ کراچی 70% ریونیو کماتا ہے۔

اگر کراچی 70% کماتا ہے تو لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ہری پور جو انڈسٹریل سٹی ہیں وہ کس کھاتے میں ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
کرائے کے لحاظ سے کراچی سستا ہے
یہاں کوچ کا کرایہ 13 روپے سے شروع ہوتا ہے
منی بس کا کرایہ 10 روپے سے شروع ہوتا ہے
اور بڑی بس کا کرایہ 9 روپے سے شروع ہوتا ہے اور طلبہ کے لیئے آدھا کرایہ
65 کلو چاول یہاں بھی مل جاتے ہیں مگر ہول سیل مارکیٹ سے
 

راشد احمد

محفلین
cin111.gif


میں بابائےجدید کراچی سٹی ناظم سید مصطفی کمال کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

فرحان بھائی یہ کس وجہ سے خطاب دے رہے ہیں؟

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے؟
ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے؟
 

فہیم

لائبریرین
فرحان بھائی یہ کس وجہ سے خطاب دے رہے ہیں؟

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے؟
ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے؟


پہلے یہ بتائیں کہ آپ کو کس نے یہ کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار سٹی گورنمنٹ ہے؟
اگر تو کے ای ایس سی سٹی حکومت کے تحت ہو تو یہ با ت کہی جاسکتی ہے۔ جبکہ ایسا نہیں ہے۔
دوسری بات یہ کہ آپ کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
یا پھر ایویں ہی اٹھا کر بات ماردی ہے بنا کسی معلومات کے بنا:cool:


اب یہ مت سمجھ لیے گا کہ میرا کوئی تعلق ایم کیو ایم یا کسی دوسری سیاسی پارٹی سے ہے:rolleyes:
میں بالکل غیر سیاسی بندہ ہوں;)
 

arifkarim

معطل
لوڈ شڈنگ بجلی کی قلت کی وجہ سے،
ٹوٹی سڑکیں کرین اور دوسری مشینوں کی قلت کی وجہ سے،
یاد رکھیں سیاست دان ڈیم اور ٹوٹی سڑکیں نہیں جوڑ سکتے!
 

خرد اعوان

محفلین
لوڈ شڈنگ بجلی کی قلت کی وجہ سے،
ٹوٹی سڑکیں کرین اور دوسری مشینوں کی قلت کی وجہ سے،
یاد رکھیں سیاست دان ڈیم اور ٹوٹی سڑکیں نہیں جوڑ سکتے!

سیاست دانوں‌کو اپنے جوڑ توڑ سے فرصت ملے تب نا ۔ عوام میں‌جب یہ سیاست دان اپنے لفظوں‌کے جادو سے تعصب کے جذبات ابھار سکتے ہیں‌تو انہیں‌ لفظوں‌کی جادوگری دکھا کر اسی عوام میں‌کمیونیٹی سروس کے جذبے کو بھی ابھار سکتے ہیں‌ لیکن سچ تو یہ ہے کہ اگر لوگوں‌میں‌یہ شعور پیدا ہو گیا کہ ہم حکومت کا ہی آسرا کیوں‌کریں‌اپنی مدد آپ کے تحت کام کیوں‌نہ شروع کردیں‌تو پھر سیاستدان کس وعدے پر ووٹ لیں‌گے ؟؟؟:cool:
 

مہوش علی

لائبریرین
فرحان بھائی یہ کس وجہ سے خطاب دے رہے ہیں؟

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے؟
ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے؟

راشد بھائی سے معذرت کے ساتھ

۔۔۔۔۔۔ مگر جب قوم کی یہ حآلت دیکھتی ہو‌ں‌تو لگتا ہے کہ میری قوم بہت ناشکری ہے، جو کبھی خؤش ہونے والی نہیں اور جسے بس ہر طرح‌کے الزامات لگانا ہیں‌ اور جس کے دامن میں‌ شکر نامی کوئی شے نہیں اور اسکا دامن صرف شکایتو‌ں‌اور بس فقط شکایتوں‌ سے بھرا ہوا ہے،

بجلی تو شہری حکومت کے تحت ہی نہیں‌ جو شہری حکومت پر اعتراض‌ہو۔

اور اللہ کے فضل سے آج سڑکیں‌موجودہ شہری حکومت کے دور میں‌ پچھلے تمام ادوار سے اچھی ہیں، اور اپنی شکایتو‌ُں‌کا پنڈورا باکس کھولنے کی بجائے اس ترقی پرااللہ کا شکر ادا کر ا چاہیے کہ اس نے کراچی شہر کو وہ لیڈر مہیا کیا کہ جس نے اتنے محدود وسائل میں‌رہتے ہوئے بھی کراچی شہر کے لیے اتنا کام کیا ہے۔
 

راشد احمد

محفلین
فہیم بھائی ناراض مت ہوں

میں بھول گیا تھا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ انوکھی چیز نہیں اور کراچی کی سڑکیں کہیں سلامت ہیں کہیں‌ٹوٹی ہوئی جیسے باقی شہروں میں ہیں۔

ہمارے لاہور میں بھی ایک سٹی ناظم ہیں میاں عامر محمود صاحب

انہوں نے بھی لاہور میں ان گنت کافی ترقیاتی کام کروائے ہیں۔

لیکن ہم انہیں بابائے جدید لاہور جیسا خطاب نہیں دیں گے کیونکہ اس نے یہ سب کرکے ہم پر کوئی احسان نہیں کیا۔ یہ ترقیاتی کام ہمارے ہی پیسوں سے ہوتے ہیں جو ٹیکس کی مد میں کاٹے جاتے ہیں۔

اگر کوئی ترقیاتی کام کرتا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرو ناکہ اسے خطابات دو۔

لیکن اتنے ترقیاتی کام ہونے کے باوجود انہیں کوئی خطاب دینا میرا نہیں خیال مناسب ہے
 

راشد احمد

محفلین
راشد بھائی سے معذرت کے ساتھ

۔۔۔۔۔۔ مگر جب قوم کی یہ حآلت دیکھتی ہو‌ں‌تو لگتا ہے کہ میری قوم بہت ناشکری ہے، جو کبھی خؤش ہونے والی نہیں اور جسے بس ہر طرح‌کے الزامات لگانا ہیں‌ اور جس کے دامن میں‌ شکر نامی کوئی شے نہیں اور اسکا دامن صرف شکایتو‌ں‌اور بس فقط شکایتوں‌ سے بھرا ہوا ہے،

بجلی تو شہری حکومت کے تحت ہی نہیں‌ جو شہری حکومت پر اعتراض‌ہو۔

اور اللہ کے فضل سے آج سڑکیں‌موجودہ شہری حکومت کے دور میں‌ پچھلے تمام ادوار سے اچھی ہیں، اور اپنی شکایتو‌ُں‌کا پنڈورا باکس کھولنے کی بجائے اس ترقی پرااللہ کا شکر ادا کر ا چاہیے کہ اس نے کراچی شہر کو وہ لیڈر مہیا کیا کہ جس نے اتنے محدود وسائل میں‌رہتے ہوئے بھی کراچی شہر کے لیے اتنا کام کیا ہے۔

لیڈر لفظ مناسب نہیں۔ ایڈمنسٹریٹر یا ناظم کہئے لیڈر اور ناظم میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

میں‌آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہم ناشکرے ہیں۔ وہ اس لئے کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں لیکن پھر بھی ہمارے مسائل نہیں ہوتے ہم اگر کوئی چیز خریدتے ہیں تو اس پر پندرہ فی صد ٹیکس دیتے ہیں یعنی 100 روپے کی چیز پر 15 روپے

اگر ملک کا 1 کروڑ آدمی صرف ایک ماہ میں 1000 روپے کی اشیاء خریدے تو ٹیکس بنتا ہے کہ تقریبا ڈیڑھ ارب روپے عوام سے ملتے ہیں یہ‌صرف سیلز ٹیکس ہے باقی کا اندازہ خود ہی لگالیں۔

یہ قوم ناشکری رہے گی جب تک اس کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہوتیں، اسے انصاف نہیں ملتا، اسے اچھی لیڈرشپ نہیں ملتی جس دن مل گئ یہ قوم اس لیڈرشپ اور اللہ تعالٰی کی مشکور ہوگی لیکن افسوس ہمارے پاس کوئی نہ کوئی لیڈر ہے نہ لیڈرشپ
 

مہوش علی

لائبریرین
عامر محمود نے لاہور میں بالکل ترقیاتی کام نہیں‌کیے۔۔۔۔۔ خصوصا کراچی کے مقابلے میں‌ لاہور میں‌کوئی کام نہیں‌ہوا ہے۔
ق لیگ کرپٹ لوگ ہیں‌اور افسوس کہ انہی کرپٹ لوگوں‌کے سہارے حکومت چلانی ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یا اللہ خیر یہ شریف برادران تو اب سب کو ہی کھٹکنے لگ گئے ہیں۔ اس لیے کہ انہوں نے روٹی سستی کر دی ہے۔
 
Top