کراچی کو دنیا بھر کے بڑے شہروں میں سب سے سستا شہر

شمشاد

لائبریرین
پنجاب میں شہباز کے پہلے دور میں دو روپے کی تھی، پھر گورنر راج کے نافذ ہوتے ہی چار کی ہو گئ اور اب شہباز کے دور میں دو کی بجائے ایک روپے کی ہو گئی ہے۔
 
راشد احمد

محفلین
نہیں دو روپے کی ہے تندور والے نہیں مان رہے۔
وہ کہتے ہیں کہ آٹا مفت بھی دے دو پھر بھی ایک روپے کی نہیں لگائیں گے۔ہمیں گیس اور بجلی میں‌رائلٹی دو۔
 
شمشاد

لائبریرین
دو روپے کی تو مل رہی ہے ناں۔

اگر ایمانداری سے گیس اور بجلی استعمال کریں تو رائلٹی مل سکتی ہے لیکن ہونا کیا ہے کہ رائلٹی لینے کے لیے آگے سپلائی شروع کر دیں گے۔
 
زونی

محفلین
کل مجھ پہ انکشاف ہوا کہ ماچس یہاں بھی پچاس پیسے میں ہی مل رہی ھے :eek:

ہم ایسے ہی حکومتوں کو کوستے رہتے ہیں :grin:
 
راشد احمد

محفلین
دو روپے کی تو مل رہی ہے ناں۔

اگر ایمانداری سے گیس اور بجلی استعمال کریں تو رائلٹی مل سکتی ہے لیکن ہونا کیا ہے کہ رائلٹی لینے کے لیے آگے سپلائی شروع کر دیں گے۔

لیکن ایمانداری کہاں سے ہو، یہ تندوروں والے بھی بڑے غلط کام کرتے ہیں کہ آٹا گھر لے جاتے ہیں یا آگے بیچ دیتے ہیں۔ اگر 250 روپے کی بوری ملتی ہے تو آگے 400 کی دکان والوں‌کو بیچ دیتے ہیں۔ اور لوگوں کو روٹی تک نہیں دیتے کہ آج آٹا نہیں ملا۔

لیکن لاہور کی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو اگر شکایت مل جائے تو وہ فوری موقع پر پہنچ کر ان کو جرمانے وغیرہ کرتی ہے یا آٹااٹھا کر لے جاتی ہے۔ دوروپے کی روٹی ٹھیک چیک اینڈ بیلنس کی وجہ سے ہی مل رہی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو کیا بار بار خریدنے کے جھنجھٹ سے بچنے کے لیے اکٹھا کارٹون ہی خرید لیتی ہیں؟
 
مہوش علی

لائبریرین
میرے خیال میں موازنہ دنیا کے ممالک کے سب سے بڑے شہروں‌ کا ہو رہا تھا نہ کہ ایک ہی ملک کے مختلف شہروں کا۔

کراچی اور لاہور کا کھانے پینے کی چیزوں میں موازنہ درست نہیں ہے۔
پنجاب کو اللہ تعالی نے زراعت اور ہریالی کی بہت بڑی نعمت سے نوازا ہے۔ یہاں‌کھانے پینے کی چیزیں‌یقینا کراچی کی نسبت سستی ہیں۔

لیکن افسوس کہ ہم قدرت کی دی ہوئی ان نعمتوں‌کا صحیح استعمال نہیں‌کر رہے ہیں‌۔ پنجاب کو اس وقت بہت آگے ہونا چاہیے تھا۔ ہمیں انڈین پنجاب سے کچھ سبق سیکھنا پڑے گا جہاں اوسطا شرح پیدوار ہمارے پنجاب سے زیادہ ہے خصوصی طور پر دودھ کی پروڈکشن تو بہت ہی زیادہ ہے۔

کراچی کی آب و ہوا ایسی ہے کہ وہاں‌ سوائے مچھلی سستی ہونے کے، باقی کھانے پینے کی چیزیں بہت مہنگی ہیں۔
لیکن سننے میں آیا ہے کہ کراچی میں ہوٹلوں میں کھانا پھر بھی لاہور کے ہوٹلوں سے قدرے سستا ہے۔

سروسز میزے خیال میں کراچی میں‌ لاہور کی نسبت سستی ہیں۔

جرمنی میں موجود بزنس میں کہتے ہیں کہ کراچی سے گارمنٹ‌اور ہوم ٹٰیکسٹائل کی چیزیں لاہور سے سستی ہیں‌۔۔۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ فیصل آباد سے مہنگی ہوں‌مگر لاہور بہرحآل مہنگا ہے۔

ویسے میرے خیال میں‌کھانا پینا بھی کراچی میں‌لاہور سے سستا ہی ہے کیونکہ لاہور میں‌اگر انسان کا ڈیٰڑھ روٹی کھا کر پیٹ بھرتا ہے تو کراچی کا پانی پینے کے بعد انسان آدھی روٹی سے زیادہ نہیں‌کھا پاتا :) ۔۔۔۔۔۔ چنانچہ مجموعی طور پر پھر کراچی کھانے پینے میں بھی لاہور سے سستا ہوا نا :) یعنی جب آپ کراچی میں لاہور کی نسبت تین گنا کم کھائیں گے تو کھانے پینے کے اخراجات تو خود بخود کم ہی ہوں گے نا۔:)

و
 
مہوش علی

لائبریرین
یہ سستا ثابت کیا جا رہا ہے کراچی کو یا کوئی چکر چلایا جا رہا ہے

افسوس کہ جس پوسٹ پر خوشی آپ کو کچھ خوشی ہونی چاہیے تھی، اس پر آپ شک و شبہات کا شکار ہو گئیں۔

اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہم لوگ آجکل بہت تناؤ‌کا شکار ہیں۔ ہمیں‌ ذرا اپنے آپ کو ٹھنڈا کرنا پڑے گا۔
 
عسکری

معطل
یہ تو نا جائز طور پر سستا کیا جا رہا ہے اسطرح ہمارا بہاولپور سب سے سستا ہے۔آپ کہہ دو کراچی میں کھانے سے پہلے مٹھائی کھائی جاتی ہے تو کوئی آدھی روٹی سے زیادہ نہیں کھاتا اسلئے کراچی سستا ہے۔

پر نو ھارم پلیز

مجھے کراچی سے ذرا بھر لگاؤ نہیں آخری دفعہ کئی ساپہلے کراچی دیکھا تھا مجھے وہاں کے لوگ ٹینس اور کھردرے مزاج کے یاد پڑتے ہیں،ہو سکتا ہین غلط ہوں پر یہ میری زاتی رائے ہے لاہور میں 3 دن سے زیادہ رکا نہیں اسلئے نو کمنٹس

مری دیکھا تھا اچھا لگا تھا۔

ملتان ایک سال رہا اچھا ہی رہا

بہاولپور رہا بھی اور کئی بار گیا بھی انس ہے اس سے وجہ کیونکہ اپنا ضلع ہے۔

مدینہ منورہ 11 سال رہا مجھے وہ دنیا کا سب سے اچھا شہر لگتاہے

جدہ میں 2 سال سے کچھ کم رہا جدہ از گریٹ

مکہ میں بھی مجموعی 2 مہینے گزارے وہاں رہنے سے کوفت ہوتی ہے ڈر لگتا ہے اللہ کا وہاں کہ کوئی غلط بات کہہ دی تو بہت پکڑ ہو گی اللہ کی

دمام خبر سعودی میں 4 مہینے رہا اچھی جگہ ہے پر ریت کے طوفان سے تکلیف ہوتی تھی

ریاض کا مت پوچھو یار آہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
 
راشد احمد

محفلین
میرے خیال میں موازنہ دنیا کے ممالک کے سب سے بڑے شہروں‌ کا ہو رہا تھا نہ کہ ایک ہی ملک کے مختلف شہروں کا۔

کراچی اور لاہور کا کھانے پینے کی چیزوں میں موازنہ درست نہیں ہے۔
پنجاب کو اللہ تعالی نے زراعت اور ہریالی کی بہت بڑی نعمت سے نوازا ہے۔ یہاں‌کھانے پینے کی چیزیں‌یقینا کراچی کی نسبت سستی ہیں۔

لیکن افسوس کہ ہم قدرت کی دی ہوئی ان نعمتوں‌کا صحیح استعمال نہیں‌کر رہے ہیں‌۔ پنجاب کو اس وقت بہت آگے ہونا چاہیے تھا۔ ہمیں انڈین پنجاب سے کچھ سبق سیکھنا پڑے گا جہاں اوسطا شرح پیدوار ہمارے پنجاب سے زیادہ ہے خصوصی طور پر دودھ کی پروڈکشن تو بہت ہی زیادہ ہے۔

کراچی کی آب و ہوا ایسی ہے کہ وہاں‌ سوائے مچھلی سستی ہونے کے، باقی کھانے پینے کی چیزیں بہت مہنگی ہیں۔
لیکن سننے میں آیا ہے کہ کراچی میں ہوٹلوں میں کھانا پھر بھی لاہور کے ہوٹلوں سے قدرے سستا ہے۔

سروسز میزے خیال میں کراچی میں‌ لاہور کی نسبت سستی ہیں۔

جرمنی میں موجود بزنس میں کہتے ہیں کہ کراچی سے گارمنٹ‌اور ہوم ٹٰیکسٹائل کی چیزیں لاہور سے سستی ہیں‌۔۔۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ فیصل آباد سے مہنگی ہوں‌مگر لاہور بہرحآل مہنگا ہے۔

ویسے میرے خیال میں‌کھانا پینا بھی کراچی میں‌لاہور سے سستا ہی ہے کیونکہ لاہور میں‌اگر انسان کا ڈیٰڑھ روٹی کھا کر پیٹ بھرتا ہے تو کراچی کا پانی پینے کے بعد انسان آدھی روٹی سے زیادہ نہیں‌کھا پاتا :) ۔۔۔۔۔۔ چنانچہ مجموعی طور پر پھر کراچی کھانے پینے میں بھی لاہور سے سستا ہوا نا :) یعنی جب آپ کراچی میں لاہور کی نسبت تین گنا کم کھائیں گے تو کھانے پینے کے اخراجات تو خود بخود کم ہی ہوں گے نا۔:)

و

یہ پڑھ کر مجھے شوکت عزیز یاد آگیا :rollingonthefloor:
 
مہوش علی

لائبریرین
یہ پڑھ کر مجھے شوکت عزیز یاد آگیا :rollingonthefloor:
راشد برادر،
اگر آپ مزاح کو مزاح سمجھنے کی صلاحیت نہیں دکھائیں گے اور اس سے بھی تنقید کا کوئی پہلو نکال لیں گے تو پھر آپ دیکھیں‌گے کہ اگلی مرتبہ کوئی آپ کو مزاح کے قابل بھی نہیں سمجھے گا۔
چیزوں‌کو ذرا لائیٹ لیں
 
طالوت

محفلین
ویسے میرے خیال میں‌کھانا پینا بھی کراچی میں‌لاہور سے سستا ہی ہے کیونکہ لاہور میں‌اگر انسان کا ڈیٰڑھ روٹی کھا کر پیٹ بھرتا ہے تو کراچی کا پانی پینے کے بعد انسان آدھی روٹی سے زیادہ نہیں‌کھا پاتا :) ۔۔۔۔۔۔ چنانچہ مجموعی طور پر پھر کراچی کھانے پینے میں بھی لاہور سے سستا ہوا نا :) یعنی جب آپ کراچی میں لاہور کی نسبت تین گنا کم کھائیں گے تو کھانے پینے کے اخراجات تو خود بخود کم ہی ہوں گے نا۔:)

و

یہ بات درست کہی ، کراچی میں زیادہ کھانا کھایا نہیں جاتا ۔۔ پر وجہ آج تک سمجھ نہیں آئی ۔۔
:) پڑھ کر اچھا لگا ۔۔ خصوصا آخری جملہ ۔۔۔
----------
--------
-----
--
بھئی عبداللہ ہر شہر کا پنا مزاج ہوتا ہے ۔۔ کراچی میں لوگ کھردرے تھے نہیں اب ہو گئے بلکہ اب تو سارے ملک کی یہی حالت ہے ۔۔ آپ ساحل پر کھڑے ہو کر چند منٹ سمندر کا نظارہ ہی کر لیں تو دنیا کی سب سے بڑی عیاشی (تفریح( مفت میں ہو جاتی ہے ۔۔ سمندر ایک لاجواب چیز ہے ۔۔

وسلام
 
Top