میرے خیال میں موازنہ دنیا کے ممالک کے سب سے بڑے شہروں کا ہو رہا تھا نہ کہ ایک ہی ملک کے مختلف شہروں کا۔
کراچی اور لاہور کا کھانے پینے کی چیزوں میں موازنہ درست نہیں ہے۔
پنجاب کو اللہ تعالی نے زراعت اور ہریالی کی بہت بڑی نعمت سے نوازا ہے۔ یہاںکھانے پینے کی چیزیںیقینا کراچی کی نسبت سستی ہیں۔
لیکن افسوس کہ ہم قدرت کی دی ہوئی ان نعمتوںکا صحیح استعمال نہیںکر رہے ہیں۔ پنجاب کو اس وقت بہت آگے ہونا چاہیے تھا۔ ہمیں انڈین پنجاب سے کچھ سبق سیکھنا پڑے گا جہاں اوسطا شرح پیدوار ہمارے پنجاب سے زیادہ ہے خصوصی طور پر دودھ کی پروڈکشن تو بہت ہی زیادہ ہے۔
کراچی کی آب و ہوا ایسی ہے کہ وہاں سوائے مچھلی سستی ہونے کے، باقی کھانے پینے کی چیزیں بہت مہنگی ہیں۔
لیکن سننے میں آیا ہے کہ کراچی میں ہوٹلوں میں کھانا پھر بھی لاہور کے ہوٹلوں سے قدرے سستا ہے۔
سروسز میزے خیال میں کراچی میں لاہور کی نسبت سستی ہیں۔
جرمنی میں موجود بزنس میں کہتے ہیں کہ کراچی سے گارمنٹاور ہوم ٹٰیکسٹائل کی چیزیں لاہور سے سستی ہیں۔۔۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ فیصل آباد سے مہنگی ہوںمگر لاہور بہرحآل مہنگا ہے۔
ویسے میرے خیال میںکھانا پینا بھی کراچی میںلاہور سے سستا ہی ہے کیونکہ لاہور میںاگر انسان کا ڈیٰڑھ روٹی کھا کر پیٹ بھرتا ہے تو کراچی کا پانی پینے کے بعد انسان آدھی روٹی سے زیادہ نہیںکھا پاتا
۔۔۔۔۔۔ چنانچہ مجموعی طور پر پھر کراچی کھانے پینے میں بھی لاہور سے سستا ہوا نا
یعنی جب آپ کراچی میں لاہور کی نسبت تین گنا کم کھائیں گے تو کھانے پینے کے اخراجات تو خود بخود کم ہی ہوں گے نا۔
و