فرحان دانش
محفلین
ناظم کراچی سیدمصطفی کمال نے کہا ہے کہ تمام جلائی جانے والی مارکیٹوں پر قومی پرچم لہرایا جائے تاکہ دہشت گردوں کو یہ باور کرایا جاسکے کہ انکی مذموم کارروائی سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔یوم عاشور پر جلنے والی متاثرہ مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر سٹی ناظم کی درخواست پر لبیک کہتے ہوئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی اور واٹراینڈسیوریج بورڈ کے کنٹریکٹرزنے کہا کہ جس طرح انہوں نے کراچی کے تعمیراتی کاموں میں اپنا کردار ادا کیا ہے ویسے ہی جلنے والی ان مارکیٹوں کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا اور یہ کام اتوارسے شروع کردیا جائے گا۔ اس موقع پر سٹی ناظم سیدمصطفی کمال نے ان تمام پرائیویٹ اسکولز سے درخواست کی جن میں متاثرہ دکانداروں کے بچے زیر تعلیم ہیں کہ وہ متاثرہ دکانداروں اور انکے ملازمین کے بچوں کی آئندہ چھ ماہ کی فیس معاف کردیں سٹی ناظم کا کہنا تھا کہ اگر اسکول والوں نے انکی درخواست پر عمل نہیں کیا تومتاثرین کے بچوں کے لئے آئندہ چھ ماہ کی فیس سٹی گورنمنٹ دے گی۔
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=78037
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=78037