شعیب سعید شوبی
محفلین
کراچی کی مویشی منڈی 2008
ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحی کے موقع پر کراچی میں سپر ہائی وے میں مویشی منڈی قائم کی گئی ہے۔ اس منڈی کا تعارف لکھنے کی ضرورت تو نہیں، کیونکہ یہ تعارف اردو نیوز ڈاٹ نیٹ پر موجود ہے۔ وہیں سے نقل کیے دیتا ہوں:
فوج کی نگرانی میں سپرہائی وے کے دونوں اطراف 800 ایکڑ اراضی پر روایتی بکرامنڈی قائم کردی گئی ہے جس میں سے 600 ایکڑ اراضی گائے‘ بیل اور اونٹ کیلئے اور 200 ایکڑ اراضی بکرے کیلئے مختص کی ہے۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ منڈی میں پیر 10 نومبر تک 20 ہزار گائے و بیل اور صرف 2 بکرے آئے تاہم مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ منڈی میں فروخت کنندہ سے گائے کے 550 روپے فی کس وصول کئے جارہے ہیں جبکہ گذشتہ سال یہ فیس 500 روپے تھی۔ بکرے کی فیس میں بھی اضافہ کرکے 280 روپے فی کس کردی گئی ہے۔ گذشتہ سال یہ فیس 200 روپے تھی۔ منڈی کو روشن رکھنے کیلئے 1200 سے زائد بڑی سرچ لائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ پارکنگ ایریا علیحدہ بنایا گیا ہے جہاں موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے‘ کار کی پارکنگ فیس 25 روپے اور کمرشل وہیکل کی فیس 35 روپے مقرر کی گئی ہے۔ منڈی میں پولیس کے علاوہ رینجرز بھی تعینات ہے تاہم منڈی کے تمام امور کی ذمہ داری ’او آئی سی‘ ایک کرنل کی ہے۔ منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے بیوپاریوں کیلئے کئی میڈیکل کیمپ اور مویشیوں کے علاج معالجے کیلئے وٹرنری اسپتال قائم کئے گئے ہیں جبکہ رقم کی منتقلی اور فراہمی کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان نے 2 بوتھ قائم کئے ہیں۔ منڈی میں وی آئی پی بلاک کی قیمت میں بھی اضافہ کرکے 45 ہزار اور 55 ہزار کردیئے ہیں جبکہ اس سے قبل وی آئی پی بلاک کی فیس 35 ہزار روپے تھی۔ یہاں پر قابل ذکر اور قابل نظر مویشی نمائش کیلئے رکھے جاتے ہیں اور منڈی کے اختتام سے قبل میلا مویشیاں منعقد کرکے منڈی میں موجود سب سے خوبصورت مویشی کے مالک کو انعام دیا جاتا ہے۔
تصاویر
کل ہی اس منڈی میں جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں کی کچھ منتخب تصاویر اور ویڈیوز یہاں پیش کر رہا ہوں۔ آئیے کراچی کی مویشی منڈی کی سیر کرتے ہیں۔