فرحان دانش
محفلین
وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے تین چار علاقے لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں اور اس میں کسی بھی پارٹی کے لوگ شامل ہوں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ فاٹا سے بے گھر ہونے والے افراد کراچی میں بھی آئے ہیں ان کا مکمل سروے کرایا جائے گا۔لندن میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فاٹا سے بے گھر ہونے والے افراد ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی کیمپوں میں آباد ہیں ۔ان میں کچھ شرپسند بھی ہوسکتے ہیں ۔اس لیے ان افراد کا سروے کرایا جائے گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ طالبان کے پاس کہیں نہ کہیں سے تو اسلحہ پہنچ رہا ہے ۔فاٹا ، سوات، بلوچستان اور کراچی کے واقعات کے پیچھے کوئی تیسری قوت ہے تاہم اسے باہمی اتحاد سے اسے ناکام بنا دیا جائے گا۔کراچی میں الطاف حسین کی امن کے لیے کوششیں کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہیں ۔وہ ایم کیو ایم کے قائد سے ملاقات میں انھیں اہم باتوں سے آگاہ کریں گے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی کے کچھ علاقوں پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے اوراس میں جس کسی بھی جماعت کے لوگ ملوث ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔