کراچی کے حالات۔۔

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے نئے تھریڈ کے لیے عنوان ٹائپ کیا تو اس سے ملتے جلتے پرانے عنوانات بھی سامنے آئے جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کراچی کی بدبختی کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ ایک طویل عرصے سے تواتر سے جاری ہے۔ اس وقت کراچی میں جو قتل و غارت گری جاری ہے، اس کے بارے میں ابھی تک کسی نے یہاں پوسٹ نہیں کیا ہے۔ آپ میں جن دوستوں کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں علم ہو، وہ اس کے بارے میں یہاں پوسٹ کر سکتے ہیں کہ کن علاقوں کی صورتحال خراب ہے، کون لوگ اصل میں اس میں ملوث ہیں اور اس صورتحال کا نکتہ آغاز کیا تھا۔ میں نے سنا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشنز سے اس صورتحال کا آغاز ہوا ہے۔
مجھے زیادہ افسوس اس بات کا ہوتا ہے کہ ایسے نازک موقعوں پر بھی ہم لوگ اپنے پسندیدہ لیڈر یا سیاسی پارٹی کے بھرپور دفاع میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ یہاں مسلم لیگ ن کی موقع پرستی اور خود غرضی بھی کھل کے سامنے آ گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ق لیگ کی موقع پرستی سامنے آئی کہ قاتل لیگ کہنے والوں سے جا ملی اب ن لیگ بھی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے متعلق کوئی بھی نہیں سوچتا۔
 
Top