کراچی: 25 معتبر شخصیات اور اہلخانہ کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان

کاشفی

محفلین
کراچی: 25 معتبر شخصیات اور اہلخانہ کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان
209000_82835224.jpg

کے ای ایس سی نے اپنے سو سال مکمل ہونے پر کراچی کی پچیس معتبر شخصیات اور اہلخانہ کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادارے کا نام بھی تبدیل کر کے "کے الیکٹرک" رکھ دیا گیا۔

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اپنے سو سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ گورنر سندھ کی درخواست پر کراچی الیکٹرک نے شہید چودھری اسلم کے اہلخانہ کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پانے والی شخصیات معین اختر، جہانگیر خان، محمد یوسف ، عبدالستار ایدھی، اخترحمید خان، ڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاکٹر شیرشاہ سید ، حکیم ٕمحمد سعید، جون ایلیا، مہدی حسن، ضیاء محی الدین اور حنیف محمد سمیت دیگر شخصیات کے اہلخانہ کو بھی مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔
 

کاشفی

محفلین
بہت معلوماتی۔ یہ سہولت کتنا عرصہ جاری رہے گی؟
بہت ہی معلوماتی خبر ہے۔۔مجھ تک پہنچانے کے لیئے شکریہ دنیا نیوز۔۔
یہ سہولت کتنا عرصہ جاری رہے گی۔۔یہ ایک اچھا سوال ہے۔:)
میرے خیال میں جب تک پاکستان میں بجلی موجود ہے اس وقت تک ان حضرات کو مفت بجلی فراہم کی جائے ۔
 
Top