حسینی
محفلین
کربلاکیاہے؟
کربلا ۔۔۔ کہ جہاں تار یخ کے بہتر ّسچے ترین افراد باطل کے سامنے ڈٹ گئے اورپھر باطل کو مسمار کردیا۔
کربلا۔۔۔ کہ جہاں تلواروں اور نیزوں کا شور ذکر خدا کے سامنے خاموش ہو کر رہ گیا۔
کربلا ۔۔۔کہ جہاں پانی علی اصغر ؑ کی پیاس دیکھ کر آب آب ہو کر رہ گیا۔
کربلا۔۔۔ کہ جہاں اک بہن نے بھائی کا ساتھ دیتے ہوئے اپنا سب کچھ دین خدا پر قربان کردیا، حتی کہ اپنی نسل بھی۔
کربلا۔۔۔ کہ جہاں موت شہد سے بھی شیرین نظر آتی ہے۔
کربلا۔۔۔ کہ جہاں اک بوڑھا باپ جواں بیٹے کا لاشہ اکیلے اٹھاتا ہے۔۔ اور پھرندا دیتا ہے۔۔۔ علی اکبر ؑ میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا ہے علی اکبرؑ۔
کربلا ۔۔۔کہ جہاں اک بھائ دوسرے بھائ کی شہادت پر ندا دیتا ہے۔۔۔ عباسؑ میری کمر ٹوٹ گئ عباسؑ۔
کربلا ۔۔۔ کہ جہاں اپنا سب کچھ قربان کر دینے کے بعد حسینؑ کی آواز آتی ہے۔۔ رضا بقضائک وتسلیما لامرک، لامعبود سواک یاغیاث المستغیثین۔
کربلا۔۔۔ کہ جہاں خیموں میں آگ لگ چکی ہے۔۔۔ اور زینبؑ مصلائے عبادت پہ بیٹھی نماز شب پڑھ کر معبود کا شکر ادا کر رہی ہے۔
اے آسمان کیا تو نے کبھی ایسا منظر دیکھا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔