کرم ایجنسی : بارودی سرنگ کے دھما کے میں ہلاکتوں کی تعداد8 ہوگئیں

کرم ایجنسی : بارودی سرنگ کے دھما کے میں ہلاکتوں کی تعداد8 ہوگئیں

خومسہ…اپر کرم ایجنسی میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق دھماکا خومسہ کے علاقے میں ہوا اور ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی۔دھماکے میں گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 4افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔دھماکے کا نشانہ بننے والے افراد کچھ عرصہ قبل ہی کرم ایجنسی کے آئی ڈی پی کیمپ سے اپنے علاقے منتقل ہوئے تھے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=149668
 
دہشتگرد ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر غیر مستحکم اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں .طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔طالبان کے حملوں کی وجہ سے ملک کو اب تک 102.51ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان ہو چکا ہے اور یہ نقصان جاری ہے۔گزشتہ تین سال کے دوران معیشت کو 28 ارب 45 کروڑ 98 لاکھ ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا .
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اورطالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے .انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. . اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہےلہذا طالبان اور دوسری دہشت گر جماعتوں کا نام نہاد جہاد ،بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔ یہ جہاد فی سبیل اللہ کی بجائے جہاد فی سبیل غیر اللہ ہے۔دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے .کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں.

………………………………………….

طالبان سے امن مزاکرات کا مستقبل؟
http://awazepakistan.wordpress.com
 
Top