محسن وقار علی
محفلین
الیکشن کمیشن نے کرم ایجنسی کے حلقہ این اے 38 میں انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ اس کی وجہ امن و امان کے خراب صورتِ حال بتائی گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ نے امن و امان کی خراب صورتِ حال کی وجہ سے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
این اے 38 قبائلی علاقہ 3 کرم ایجنسی کے دیگر علاقوں کو کور کرتا ہے۔ یہاں سے گذشتہ بار مدمقابل امیدواروں کی تعداد 20 تھی جن میں منیر خان اورکزئی بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے تھے تاہم اس بار وہ اس نشست کے لیے جے یو آئی (ف) کے امیدوار تھے۔
اس نشست کے لیے تحریک انصاف نے حضرت نبی کو، پی پی پی نے ملک ذوالفقار علی کو جب کہ مسلم لیگ (ن) نے نوید احمد خان کو ٹکٹ دیا تھا۔ ان کے علاوہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد یہاں سے انتخابات میں حصہ لے رہی تھی۔
تا حال اس حلقے میں انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ربط