جاسم محمد
محفلین
کرونا وائرس کا خطرہ ، سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کا طواف عارضی طور پر بند کر دیا
By ویب ڈیسک جمعرات 05 مارچ 2020
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی حکومت نے اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکی افراد کے بھی عمرہ ادائیگی پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔
عمرہ کی ادائیگی بند ہونے کی وجہ سے خانہ کعبہ کی موجودہ صورت حال سامنے آگئی۔
کرونا وائرس کی وجہ سے مطاف اور باب جبرائل کو بند کردیا گیا ہے۔خانہ کعبہ سے ملحق صحن میں بھی طواف کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی جذباتی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ایسا ہم نے پہلی بار دیکھا ہے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین دعا کی کہ یااللہ ہمیں گناہوں کی معافی دیدے اور ہمیں مختلف موذی امراض سے بچا۔
حال ہی میں اسلام کی طرف راغب ہونیوالی سابق اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ س وقت بجائے آپ خلیل اور ماروی پر جنگ کرنے اور میرا جسم میری مرضی جیسے بیہودہ پیغام پر بحث کرنے کہ اگر اللہ سے استغفار کریں تو بہتر ہے۔ اللہ کے عذاب سے ڈرو، خدارا مجھ گناہگار کی بات ہی سن لو۔ آج ہمیں اللہ کہ گھر جانے سے محروم کردیا گیا ہے۔کعبہ شریف پر طواف بند ہوگیا۔ میرے اللہ
گزشتہ دنوں مشرق وسطیٰ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد سعودی عرب نے متاثرہ ملکوں کے عمرہ زائرین پرمکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ میں داخلے پرپابندی عائد کردی تھی جس کے بعد ہزاروں افراد کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اب سعودی عرب نے مقامی افراد کے بھی عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اندرونِ ملک مقیم سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کے عمرہ کرنے پرعارضی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جائے گا۔