کروکیٹس

سین خے

محفلین
کروکیٹس

34s321x.jpg


آلو - ڈیڑھ کلو
لہسن - ۱ جوا ، پسا ہوا۔ اگر لہسن پاوَڈر ہو تو وہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں نے لہسن پاوَڈر استعمال کیا تھا
کریم چیز سپریڈ - ۱۰۰ گرام
چیڈر چیز - 50 گرام کدوکش کیا ہوا
لال مرچ - آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ - ۱ چائے کا چمچ
ہری پیاز - 1 عدد، ہرے پتے باریک کاٹ لیں
ہرا دھنیا - 5 سے 6 ڈنٹھل، صرف پتے باریک کاٹ لیں
انڈے - ایک سے دو عدد
نمک اور کالی مرچ - حسبِ ضرورت

کوٹنگ کے لئے
میدہ، انڈے، بریڈ کرمبز

ترکیب
- آلو ابالنے کے بعد اچھی طرح میش کر لیں۔ پھر ان میں تمام اجزا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
- یہاں ہمیں کریم چیز عام دستیاب نہیں ہے۔ کریم چیز اسپریڈ ملتا ہے۔ اگر اوریجنل کریم چیز دستیاب ہو تو وہ استعمال کریں۔ اس سے زیادہ اچھے نتائج ملتے ہیں۔
- آمیزے کے کروکیٹس بنا لیں۔ پہلے میدے میں کوٹ کریں، پھر پھنٹے ہوئے انڈوں میں اور پھر بریڈ کرمبز میں۔
- درمیانی آنچ پر شیلو فرائے کر لیں۔ اپنی پسند کے ڈپنگ سوس کے ساتھ سرو کریں۔
- کروکیٹس کو فریز بھی کیا جا سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:
بہت اعلی!
اگر برا نہ منائیں تو دو سوال پوچھ سکتا ہوں۔

درمیان والے کو چھوٹا رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟
بڑے والوں کی سائیڈ پوری طرح کوٹڈ نہیں لگ رہی؟

کرماں آلیو۔۔۔ میاں بیوی اور ایک بچہ

دوسرے سوال کا جواب بھی اسی جملے میں پنہاں ہے۔ ;)
 

سین خے

محفلین
بہت اعلی!
اگر برا نہ منائیں تو دو سوال پوچھ سکتا ہوں۔

درمیان والے کو چھوٹا رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟
بڑے والوں کی سائیڈ پوری طرح کوٹڈ نہیں لگ رہی؟

آہا! ذبردست :) اس میں برا منانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے ذاتی طور پر تنقید پسند ہے کیونکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس طرح آپ اپنی غلطیوں سے سیکھ سکتے ہیں :)

آپ نے بالکل صحیح غلطی پکڑی ہے۔ میں نے کافی جلدی جلدی بنائے تھے اسلئے سائز مختلف ہیں۔ شیلو فرائے کرنے کے لئے میں نے پین میں جتنا تیل بھرا تھا وہ چھوٹے سائز والوں کے لئے تو مناسب تھا پر بڑے سائز والوں کے کنارے تیل میں پوری طرح نہیں ڈوبے ہوئے تھے اور اسی وجہ سے بریڈ کرمبز نکل گئے :)

اب اگر میں زیادہ تیل بھر دیتی تو جو چھوٹے سائز والے تھے ان کی کسی ایک طرف کے کنارے زیادہ پکتے :) غلطی مختلف سائز کی ہے۔ اسی لئے ایک جیسی ککنگ کرنے کے لئے سائز کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔سبزیاں بھی کاٹی جائیں تو برابر کی کاٹی جائیں کیونکہ پھر ہوتا کیا ہے کہ بڑے ٹکڑے دیر سے پکتے ہیں اور چھوٹے ٹکڑے جلدی :)
 
Top