کاشفی
محفلین
لاہور…کرکٹرسلمان بٹ نے اسپاٹ فکسنگ کااعتراف کرلیاہے،اور ملک کو بدنام کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ آئی سی سی ٹریبونل کافیصلہ تسلیم کرتے ہیں ، ملک و قوم اور شائقین کرکٹ کی دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں۔ کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ میچ فکسنگ جیسے معامالات سے دوررہیں۔سلمان بٹ نے کہا کہ پی سی بی ہمیں دوبارہ واپس لانا چاہتی ہے اور ہم نے اپنی رضامندی ظاہرکردی ہے۔ اُ ن کا کہنا تھاکہ آئی سی سی کی پابندی ختم ہونے سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔ سلمان بٹ نے آئی سی سی ٹربیونل کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے قوم اورکرکٹ کے شائقین سے معافی مانگ لی۔