کرکٹ ورلڈ کپ 2019 شیڈول و فارمیٹ

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول و فارمیٹ جاری کر دیا ہے-
1992 ورلڈ کپ کی طرز پر اس دفعہ بھی ٹورنامنٹ راؤنڈ رابن طرز پر کھیلا جائے گا- کافی طویل اور لمبا فارمیٹ تشکیل دیا گیا ہے- جہاں ہر ٹیمز 9 پول میچز کھیلے گی-
ابتدائی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 30 مئی ہو گا- فائنل 14 جولائی کو جبکہ سیمی فائنلز 9،11 جولائی کو کھیلے جائیں گے- تینوں ناک آؤٹ میچز کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے-

FB_IMG_1524752653513.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
پائیانِ کرام یاز و محمد وارث
کچھ اس فارمیٹ کے فضائل پر روشنی وغیرہ ڈالیں کہ 6 ٹورنامنٹ بعد دوبارہ اسی فارمیٹ کا خیال کیونکر آیا آئی سی سی کو- نیز اسکی افادیت پر مختصر نوٹ لکھیں-
(5 نمبر)
میرے خیال سے سب سے اچھا فارمیٹ یہی ہے۔ اس سے پہلے چند ورلڈکپس میں اس کو ترک کرنے کی وجہ چھوٹی ٹیموں کو بڑے لیول کی کرکٹ میں اینٹری دینا ہو سکتا ہے۔
لیکن اب چھوٹی ٹیموں کے لئے سیکنڈ لیول پہ کافی کرکٹ شروع ہو چکی ہے تو ان کو ورلڈکپ سے دیس نکالا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو اتنا غیرمناسب نہیں ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پائیانِ کرام یاز و محمد وارث
کچھ اس فارمیٹ کے فضائل پر روشنی وغیرہ ڈالیں کہ 6 ٹورنامنٹ بعد دوبارہ اسی فارمیٹ کا خیال کیونکر آیا آئی سی سی کو- نیز اسکی افادیت پر مختصر نوٹ لکھیں-
(5 نمبر)
بہت طویل ہو گیا لیکن کرکٹ کے اصلی شائقین کے لیے ٹورنامنٹ جتنا لمبا ہوگا اتنا ہی اچھا ہوگا۔ اس فارمیٹ کی خوبی جو مجھے نظر آتی ہے وہ یہ کہ یہ بہت دلچسپ ہوگا اور آخر تک ٹاپ فور کی دوڑ برقرار رہے گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
لیگ پلے کے علاوہ کوئی ٹورنامنٹ کسی بھی کھیل میں ہے جو اتنا لمبا ہوتا ہو؟
اس میں میرے خیال میں پیسے کا بھی عمل دخل ہے۔ انگلینڈ میں جب میچز ہوتے ہیں تو برصغیر کے شائقین کے لیے ٹی وی کا یہ آئیڈیل اور پرائم ٹائم ہوتا ہے اور ٹی وی کمپنیاں ہی کرکٹ میں زیادہ پیسہ لگاتی ہیں۔
 
یاز

محفلین
بہت طویل ہو گیا لیکن کرکٹ کے اصلی شائقین کے لیے ٹورنامنٹ جتنا لمبا ہوگا اتنا ہی اچھا ہوگا۔ اس فارمیٹ کی خوبی جو مجھے نظر آتی ہے وہ یہ کہ یہ بہت دلچسپ ہوگا اور آخر تک ٹاپ فور کی دوڑ برقرار رہے گی۔
نیز یہ کہ اگر آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ وغیرہ وغیرہ
 
فرقان احمد

محفلین
تھوڑا اور بڑھا لیتے تو پورا ورلڈ کپ سیزن بن سکتا تھا
ایک زمانہ ہوا، کرکٹ میچ نہیں دیکھا تاہم فارمیٹ یہی پسند ہے کیوں کہ کرکٹ سیزن میں عوام کی دلچسپی کا عالم دیدنی ہوتا ہے اور ورلڈ کپ کا میلہ جتنے زیادہ دن چلے گا، رونق میلہ لگا رہے گا۔ صاحب! ہمارے من کو تو بس یہی موسم راس آتے ہیں۔
 
Top