کریم آباد اور میٹروول میں آغا خانی جماعت خانوں پر حملے

حسان خان

لائبریرین
8-13-2013_5322_1.gif


کراچی:
عائشہ منزل کے قریب آغا خان جماعت خانے پر 2 دستی بم حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں خاتون اور 11 سالہ بچہ جاں بحق جب کہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد کریم آباد بلاک 3 میں واقع آغا خان جماعت خانے کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، دھماکوں کے نتیجے میں ایک خاتون اور 11 سالہ بچہ جاں بحق جب کہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ دستی بم پھٹنے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی, پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کا تعین 10 منٹ تک نہیں کر سکے، دھماکے کے مقام کے تعین کے بعد پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں پہنچ گئیں جہاں سے زخمیوں اور لاشوں کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

میٹروول سائٹ میں بھی جماعت خانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جنگ
ایکسپریس
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
انتہائی افسوس ناک خبر ہے ایک بلکل پُر امن جماعت جو کسی کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتی اور
بے حد محب وطن ہے ان کے ساتھ یہ کرنے والے پاکستانی تو کیا انسان بھی نہیں ہوسکتے -
 

کاشفی

محفلین
وہ مذمت کرنے کے سوا کیا ایکشن لے سکتے ہیں اس بات پر؟
بم دھماکے کرنے والے طالبانی سوچ رکھنے والوں نے کیئے ہیں لہذا ایکشن یہ لینا چاہیے کہ زیادہ سے جماعت خانے تعمیر کیئے جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ہسپتال اور اسکول تعمیر کیئے جائیں پورے ملک میں ۔۔ تا کہ طالبانی سوچ رکھنے والوں کا خاتمہ ہو۔
 
Top