کسی بھی اسمارٹ فون کو بہترین خردبین میں بدلنے والا سسٹم تیار!

arifkarim

معطل
کسی بھی اسمارٹ فون کو بہترین خردبین میں بدلنے والا سسٹم تیار
422760-smartphonescopefinal-1451479240-460-640x480.gif

کریڈٹ کارڈ جسامت کے اس آلے کو کسی بھی فون کو پر نصب کرکے اسے پروفیشنل مائیکرو اسکوپ میں بدلا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

زیورخ: ’’میوپیک‘‘ کریڈٹ کارڈ کے برابر ایک ایسا آلہ ہے جو کسی بھی اسمارٹ فون کو پروفیشنل خردبین ( مائیکرواسکوپ) میں تبدیل کردیتا ہے۔

جرمن کمپنی اسکرونا کے ماہرین کا تیار کردہ یہ آلہ ہر قسم کےاسمارٹ فون کے اوپر نصب کیا جاسکتا ہے اور اسے ایک ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ کیمرے کو سیٹ کرکے آپ خردبینی اجسام کی بہت واضح ، صاف اور تفصیلی تصاویر لے سکتے ہیں۔

microscope1.jpg

کمپنی کے سی ای او کے مطابق اس ایجاد کو اسمارٹ فون کا عام مکعب عدسہ (میگنیفائنگ لینس) نہ سمجھا جائے بلکہ اس میں ایک طاقتور عدسہ ہے جو چھوٹی موٹر سے کنٹرول ہوتا ہے اور بالکل پروفیشنل اور مہنگی خردبینوں کی طرح کام کرتا ہے جسے سائنسدان بھی استعمال کرسکتےہیں۔ اس آلے کے ساتھ چارجر بھی ہے جو ننھی موٹروں کو چارج کرتا ہے۔

microscope-images.jpg

اس آلے کو ڈارک فیلڈ اور روشن (فلوریسنٹ) دونوں طرح کے مناظر دیکھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس آلے کے ذریعے کسی بھی شے کو 300 گنا تک بڑا کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ خردبین ترقی پذیر اور غریب علاقوں میں خون اور دیگر اشیا میں جراثیم کی شناخت اور مرض کی تشخیص کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جو کسی انقلاب سے کم نہیں، اس آلے کو تکنیکی طور پر مزید بہتر بنایا جارہا ہے اور آئندہ 6 ماہ میں اسے باقاعدہ فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
ماخذ

فاتح زیک حمیرا عدنان ابن سعید سید ذیشان
 
فاتح

لائبریرین
عارف، یہ دیسی اخبار کو بطور ماخذ دینے کے ساتھ ساتھ اگر تحقیق یا پراڈکٹ کا اصل حوالہ بھی شامل کر دیا کریں تو پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے۔
 
میرا نہیں خیال یہ سب اتنا جلدی ممکن ہے ہوسکتا ہے اس ٹیکنالوجی پر کام ہو رہا ہو لیکن پھر بھی ٹائم لگے گا اس کام پر۔۔۔
میں اکثر ٹی وی پر لائف بوائے صابن اور سیف گارڈ صابن کی ایڈ دیکھ کر سوچتی کیا ایسی کوئی اپلیکیشن ہے جسے میں جمز نظر آتے ہیں :rollingonthefloor:
یہ تو صرف سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناتے ہیں

اور آپ جس ویب سائٹ سے یہ خبر لے رہیے ہیں ان کا کام ہی سنسنی پھیلنا ہے میں تو ان کی سب خبروں کو شام کے اخبار کی طرح مانتی ہوں:rollingonthefloor:
 
اس اردو خبر کا انگریزی ترجمہ ذیل میں موجو د ہے۔ چونکہ پاکستان کی تمام تر قرار داد اور قوانین انگریزی میں ہیں اسلئے اپنی قومی زبان اردو میں حقیقی خبروں کی بھی کوئی حیثیت نہیں رہی ۔ :)

As of today Scrona Ltd. and the ETH Zurich have been announced official World Record Holders for the smallest inkjet-printed colour image. But Scrona is not only working on a new printing technology. In need of a small but powerful microscope to showcase the printed nanoscale features of its technolgy the team has also developed a credit-card sized gadget that turns a smartphone into a multi-functional microscope.

Scrona, a spin-off from ETH Zurich, was initially founded to commercialize a novel 3D inkjet printing technology, which is the highest-resolution inkjet-based technology that exists to date. Application fields are printed electronics, security printing or Life science microarrays. To demonstrate the possibilities of the new technology Scrona and ETH Zurich have now printed the tiniest colour picture ever

http://www.startupticker.ch/en/news/december-2015/scrona-a-world-record-and-a-consumer-product
 
مسئلہ پاکستان کی قراردادوں یا آئین کا انگریزی میں ہونا نہیں ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ ان اخبارات نے زرد صحافت کر کے اپنا اعتبار خود ہی گنوایا ہے۔ اب ان اخبارات میں شائع ہونے والی سائنسی خبروں کو میں سنجیدہ نہیں لیتا۔ اس لیے آپ سے کہا تھا کہ اصل تحقیق کا حوالہ بھی شامل کر دیا کریں
 
اس اردو خبر کا انگریزی ترجمہ ذیل میں موجو د ہے۔ چونکہ پاکستان کی تمام تر قرار داد اور قوانین انگریزی میں ہیں اسلئے اپنی قومی زبان اردو میں حقیقی خبروں کی بھی کوئی حیثیت نہیں رہی ۔ :)

As of today Scrona Ltd. and the ETH Zurich have been announced official World Record Holders for the smallest inkjet-printed colour image. But Scrona is not only working on a new printing technology. In need of a small but powerful microscope to showcase the printed nanoscale features of its technolgy the team has also developed a credit-card sized gadget that turns a smartphone into a multi-functional microscope.

Scrona, a spin-off from ETH Zurich, was initially founded to commercialize a novel 3D inkjet printing technology, which is the highest-resolution inkjet-based technology that exists to date. Application fields are printed electronics, security printing or Life science microarrays. To demonstrate the possibilities of the new technology Scrona and ETH Zurich have now printed the tiniest colour picture ever

http://www.startupticker.ch/en/news/december-2015/scrona-a-world-record-and-a-consumer-product
ویسے جو ویب سائٹ اب آپ نے فراہم کی ہے یہ بھی کوئی مستند حوالہ سے بات نہیں کر رہی ہو سکتا ہے یہ انگلینڈ کی ایکسپریس نیوز ہو۔۔۔ :rollingonthefloor:
مجھے تو یہ کسی صحافی کا بلاگ یا ایسی ٹائپ کی ویبسائٹ نظر آ رہی ہے
 
یہ کک سٹارٹر کا کراؤڈ سورسنگ کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے کا ایک پراجیکٹ ہے جس میں بڑے بڑے دعوے کرنا عام سی بات ہے۔ کبھی ایسے پراجیکٹس ڈیلیور کرتے ہیں اور کبھی نہیں کر پاتے۔
https://www.kickstarter.com/projects/754265265/peek-the-professional-microscope-that-fits-in-your
 
شاید دنیا کی چھوٹی ترین تصویر پرنٹ کرنے واالا اس کمپنی کا دعویٰ بمع اثبوت بھی ایک مذاق ہی ہو
 
فاتح

لائبریرین
شاید دنیا کی چھوٹی ترین تصویر پرنٹ کرنے واالا اس کمپنی کا دعویٰ بمع اثبوت بھی ایک مذاق ہی ہو
گنیس ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ پر تلاش کی سہولت موجود ہے اور وہاں کلیدی الفاظ لکھ کے تلاش کر سکتے ہیں۔
نتیجہ:
http://www.guinnessworldrecords.com/world-records/397951-smallest-inkjet-printed-colour-image
 
محمدصابر

محفلین

Top