کسی تھریڈ کو دیکھے بغیر کیسے پیغامات بھیجے جاسکتے ہیں؟

فہیم

لائبریرین
چند روز سے میں دیکھ رہا ہوں کہ،
کافی تھریڈز کے آگے لکھا ہوتا ہے کہ مناظر 0 لیکن مزے کی بات کہ ان تھریڈز میں جوابات موجود ہوتے ہیں۔
مثال کے طور پر یہ دیکھیں۔
97934386.jpg

اب تھریڈز میں تو کم ہی جوابات ہیں۔
کچھ تھریڈز تو ایسے دیکھے جن میں کافی جوابات تھے اور مناظر 0

اب بتائیے کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ تھریڈ کو بنا دیکھے اس میں پوسٹ کی جاسکے:rolleyes:
 

عثمان

محفلین
یہ میں نے بھی نوٹ کیا تھا۔ میں یہی سمجھتا رہا کہ کسی تیکنیکی خرابی کے سبب ایسا دکھائی دیتا ہے۔
بہرحال میں بھی اب متجسس ہوں۔ :nailbiting:
 

محمد وارث

لائبریرین
پریشانی والی بات اس میں یقیناً کوئی نہیں ہے۔ میرے خیال میں مناظر کاؤنٹ کو اپڈیٹ ہونے میں زیادہ وقت لگ رہا ہے بہ نسبت جوابات کے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی پریشانی والی واقعی کوئی بات نہیں ہے۔ میں نے سرور پر لوڈ کے پیش نظر کچھ آٹو میٹک پراسیسنگ کا وقفہ بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے کاؤنٹر دیر سے اپڈیٹ ہوتے ہیں۔
 
Top