کسی حکومتی فرد نے تعزیت نہیں کی۔ شہید اعتزاز کے بھائی۔

news1116-580x380.jpg
 

سید زبیر

محفلین
لمحہ فکریہ ہے کہ ڈرون سے چند سو بے گناہ مارے جائیں تو ہنگامہ برپا ہو جائے اور وہاں سے ہزاروں بے گناہ فوجیوں ، پولیس اور سول معصوم بچوں کو مساجد ، عبادت خانوں ، خانقاہوں ، اسکولوں ، یونیورسٹیوں میں صرف پاکستانی ہونے کے جرم میں بے دردی سے شہید کردیا جائے تو ڈرون کا رد عمل بتاتے ہیں جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں ، طالبان کے حمایتی ، یہ سینکڑوں سالوں سے کرائے کے قاتل مشہور ہیں ، 9/11سے پہلے بھی یہ لوگ گاڑیوں کے اغوا اور اغوا براے تاوان میں ملوث ہوتے تھے ۔ عورتوں ، منشیات ،اسلحہ کی اسمگلنگ ان کا آبائی پیشہ ہے ۔
حکومت کو چاہئیے کہ وہ امریکی دباو میں آئے بغیر اپنے دشمنوں کے خلاف واضح اعلان جنگ کرے ۔عمران خان امریکی ایجنڈے پر امریکہ کی واپسی کی راہ ہموار کررہا ہے ۔ اعتزاز حسین بنگش کے گھر ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف ، یا کسی سیاسی جماعت کا ایک گھٹیا کارکن بھی نہیں پہنچا ۔ امن کے لیے اپنے ننھیال وزیرستان جانے والے عمران خان کو ابراہیم زئی جاتے ہوئے ڈر لگتا ہے ، میڈیا نے نہ اُس معصوم شہید کا جنازہ دکھایانہ ہی ان کے کسی عزیز و اقارب کے تا ثرات ، ۔۔۔۔ ملالہ اگر طالبہ تھی تو یہ معصوم بھی علم ہی کے لیے جا رہا تھا جس نے ہزاروں بچوں کو بچایا ۔ نہ ہی سپہ سالار اعظم یا ان کے کسی ملازم نے پریس ریلیز جاری کی ۔۔۔ملالہ کے لیے تو سپہ سارا اعظم اہم امور چھوڑ کر خود چلے گئے تھے ، برگیڈیر ملالہ کو چھوڑنے لندن گئے تھے ، چیف جسٹس نے تعزیت کی ، میڈیا ہفتوں اس کو اچھاالتا رہا ۔۔۔۔ وجہ ؟ میڈیا ، سیاستدان ، جرنیل ، ججز ، سب صرف دنیاوی خداوں کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف ہیں ،
 
Top