کسی نے کالا باغ ڈیم بنانے کا سوچا تو پاکستان نہیں رہیگا، اسفندیار

کاشفی

محفلین
کچھ یاد ہے ۔۔۔
کسی نے کالا باغ ڈیم بنانے کا سوچا تو پاکستان نہیں رہیگا، اسفندیار
BdEn838IYAA3EW4.jpg:large

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر اسفندیار ولی خان نے کہاہے کہ کالاباغ ڈیم اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

اگرکسی نے کالاباغ ڈیم بنانے کے بارے میں سوچا بھی توپھر پاکستان نہیں رہے گا۔
مزید پڑھیں۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمارے سارے ہی "رہبرانِ ملت" (ایک آدھ کو چھوڑ کر) پاکستان توڑنے کی بات ایسے کرتے ہیں جیسے موسم پر رائے دے رہے ہوں۔

ایسے لوگوں سے کوئی کیا اُمید رکھ سکتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
احمد بھائی آپ کی بات بالکل درست ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک آدھ کو چھوڑ کر سب کے سب مطلب پرست اور مادہ پرست ہیں۔
 
کاشفی

محفلین
وہ ایک آدھ جس کو لوگ چھوڑنا چاہتے ہیں۔۔ اور محب وطن ہونے کا لیبل لگانا چاہتے ہیں حالانکہ وہ بندہ پلے بوائے رہ چکا ہے بلکہ اس کے یہودیوں کے ساتھ تعلقات بھی تھے۔۔۔۔
اس کی تنظیم تو پاکستان توڑنا چاہتی ہے۔۔یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔۔ کیونکہ عمران خان ایسا شخص ہے جس کے متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ - ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور
مثال ملاحظہ کیجئے۔۔۔

وفاق حقوق دے ورنہ سقوط ڈھاکا جیسے سانحات کیلیے تیار رہے، پختونخوا حکومت
208387-KpK-1387319487-409-640x480.jpg

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی کے خالص منافع،صوبہ کے حصہ کے پانی اورگیس کے حوالے سے مرکز اور دیگر صوبوں کے ذمے اربوں روپے بقایاجات کی فوری طورپرادائیگی اورمرکزکے پاس سالہا سال سے صوبے کے حوالے سے پھنسے ہوئے بڑے منصوبوں کو فوری طورپرمنظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے مذکورہ حقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اورسابق وزرائے خزانہ کی مشاورت سے بھرپورسیاسی ،آئینی اورقانونی جدوجہد کرے گی اور یہ معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

بصورت دیگرسقوط ڈھاکا سے سبق حاصل نہ کرنیوالوں کوایسے دیگرسانحات کیلیے بھی تیاررہناچاہیے۔

مزید پڑھیں۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کاشفی بھائی ۔۔۔۔!

اگر کسی کا نام لینا ہوتا تو اتنی جرات تو ہم میں بھی ہے کہ ببانگِ دہل نام لے دیتے۔ ایک آدھ کی رعایت اس لئے دی جاتی ہے کہ اُمید بالکل ہی دم نہ توڑ جائے۔

آپ نے خود ہی ایک نام فرض کر لیا اور لگے دلائل دینے۔

کچھ ہم سے کہا ہوتا ۔۔۔ کچھ ہم سے سنا ہوتا :)

غور سے سُن لیجے ہر وہ شخص (بلا امتیازِ رنگ و نسل و قوم و جماعت) جو پاکستان کی تقسیم کا اشارہ بھی دیتا ہے ہمارے لئے سخت نا پسندیدہ ہے۔
 
کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی ۔۔۔ ۔!

:) احمد بھائی۔۔جس طرح کے حالات ہیں۔۔اس میں اُمید دم توڑتی جارہی ہے۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اور اُس کی اور اس کی پارٹی کی غلط باتوں کو بھی کچھ موصوف حضرات غلط کہنے سے ہچکچاتے ہیں۔۔۔

یہی سب سے غلط رویہ ہے۔ ہماری (بشمول میری، آپ کی اور دیگر پاکستانیوں کی) وابستگی جس جماعت سے بھی ہو اُس کی بے جا حمایت کسی بھی صورت میں نہیں کرنی چاہیے۔ اور اُس کی غلط بات کو غلط کہنا چاہیے۔

کسی جماعت کی حمایت کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ آپ اُس کی ہر پالیسی آنکھیں بند کرکے قبول کر لیں گے۔ اگر ایک بار پاکستان میں مثبت تنقید کا رجحان پیدا ہو گیا تو سب جماعتیں ایک دوسرے سے مقابلے کی خاطر ہی سہی بہتر ہو جائیں گی۔

لیکن اگر ہم سب زبان و علاقہ و دیگر تعصبات کی بناد پر نظریات کو پسِ پشت ڈال کر تعصبی وابستگی کی بنیاد پر اپنی جماعت کو سب سے بالاتر ٹھہرائیں اور اُس کی غلطیوں کا بھی دفاع کریں تو پھر شاید ہی پاکستان میں بہتری آئے۔
 
نیرنگ خیال

اس خوبصورت بات پر طارق عزیز کا ایک بہت خوبصورت قطعہ آپ کی نذر ہے۔

ربِّ کریم

ایسے اسم سکھا دے سانوں
ہرے بھرے ہو جائیے
گہرے علم عطا کر سانوں
بہت کھرے ہو جائیے
طارق عزیز
 
کاشفی

محفلین
کسی نے بھی کالا باغ ڈیم بنانے کا سوچا تو وہ ملک توڑنے کے مترادف ہوگا۔۔ایسا بہت سے سیاست دان کہتے ہیں۔۔
 
آخری تدوین:
Top