کسی کی جستجو کتنی حسیں ہے

عظیم

محفلین

کسی کی جستجو کتنی حسیں ہے
کہ دنیا خلد سے کچھ کم نہیں ہے

وفا کی راہ پر آ کر ہے احساس
نہیں کچھ بھی کہیں سب کچھ یہیں ہے

یہ لگتا ہے کہ ہوں میں آسماں پر
کچھ ایسی صاف اب دل کی زمیں ہے

بگڑ جائے کسی کا کچھ نہ دیکھوں
بہت نازک محبت کا یہ دیں ہے

وہ میرے دل میں رہتا ہے تو یعنی
یہ میرا دل نہیں عرشِ بریں ہے

کہیں چھوٹے نہ دامن اب کسی کا
وہ میرا ہے مجھے اس کا یقیں ہے

عظیم اس شہر میں اک دوست ہے وہ
کوئی بھی دوسرا ہرگز نہیں ہے


 

الف عین

لائبریرین
کسی کی جستجو کتنی حسیں ہے
کہ دنیا خلد سے کچھ کم نہیں ہے
... خوب

وفا کی راہ پر آ کر ہے احساس
نہیں کچھ بھی کہیں سب کچھ یہیں ہے
.. احساس ہے' درست نہیں لگتا، احساس ہوا کی جگہ

یہ لگتا ہے کہ ہوں میں آسماں پر
کچھ ایسی صاف اب دل کی زمیں ہے
.. اچھا شعر ہے

بگڑ جائے کسی کا کچھ نہ دیکھوں
بہت نازک محبت کا یہ دیں ہے
.. پہلا مصرع واضح نہیں ہوا،' دیکھوں' بے معنی لگ رہا ہے' دیکھو' کہیں تو شاید بہتر ہو، لیکن کوما کے بعد یعنی
کسی کا کچھ بگڑ جائے نہ، دیکھو

وہ میرے دل میں رہتا ہے تو یعنی
یہ میرا دل نہیں عرشِ بریں ہے
.. یعنی بھرتی کا لگ رہا ہے، دل بھی دونوں مصرعوں میں دہرایا نہ جانے تو بہتر ہے، یعنی پہلا مصرع دوبارہ کہو

کہیں چھوٹے نہ دامن اب کسی کا
وہ میرا ہے مجھے اس کا یقیں ہے
.. دوسرے مصرعے میں بھی ابہام جاری رہے تو اچھا ہے
کوئی میرا ہے، بس اس کا یقیں ہے

عظیم اس شہر میں اک دوست ہے وہ
کوئی بھی دوسرا ہرگز نہیں ہے
.. اس میں بھی 'وہ' کی جگہ 'بس' ہو تو!
 

عظیم

محفلین
کسی کی جستجو کتنی حسیں ہے
کہ دنیا خلد سے کچھ کم نہیں ہے
... خوب

وفا کی راہ پر آ کر ہے احساس
نہیں کچھ بھی کہیں سب کچھ یہیں ہے
.. احساس ہے' درست نہیں لگتا، احساس ہوا کی جگہ

یہ لگتا ہے کہ ہوں میں آسماں پر
کچھ ایسی صاف اب دل کی زمیں ہے
.. اچھا شعر ہے

بگڑ جائے کسی کا کچھ نہ دیکھوں
بہت نازک محبت کا یہ دیں ہے
.. پہلا مصرع واضح نہیں ہوا،' دیکھوں' بے معنی لگ رہا ہے' دیکھو' کہیں تو شاید بہتر ہو، لیکن کوما کے بعد یعنی
کسی کا کچھ بگڑ جائے نہ، دیکھو

وہ میرے دل میں رہتا ہے تو یعنی
یہ میرا دل نہیں عرشِ بریں ہے
.. یعنی بھرتی کا لگ رہا ہے، دل بھی دونوں مصرعوں میں دہرایا نہ جانے تو بہتر ہے، یعنی پہلا مصرع دوبارہ کہو

کہیں چھوٹے نہ دامن اب کسی کا
وہ میرا ہے مجھے اس کا یقیں ہے
.. دوسرے مصرعے میں بھی ابہام جاری رہے تو اچھا ہے
کوئی میرا ہے، بس اس کا یقیں ہے

عظیم اس شہر میں اک دوست ہے وہ
کوئی بھی دوسرا ہرگز نہیں ہے
.. اس میں بھی 'وہ' کی جگہ 'بس' ہو تو!
جزاک اللہ خیر بابا۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ تبدیلیاں کر سکوں
 
Top