پروین شاکر کسے خبر تھی (پروین شاکر)

وہ زرد موسم کی آخری شب
ہجوم غم خواب گاہ میں بیٹھا
بہار کے پہلے پھول کا ذکر کر رہا تھا
اور اپنے کل کے لئے سنہری شگون لینے کو
دل کے کھلنے کا منتظر تھا
کسے خبر تھی
کہ اب کے موسم
بہار کے پہلے پھول کو بھی
شگفت کے معجزے کی خاطر
اسی کی مٹی کا آسرا تھا !


پروین شاکر
 
Top