تعارف کس شان سے آیا کہ جمود توڑ گیا

باغی

محفلین
ثاقب انصاری
گشن اقبال کراچی
مصور، مجسمہ ساز، گٹارسٹ
بزنس مین
غیر شادی شدہ

بغاوت کی وجوہات:

سب جانتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے۔ ۔ ۔ مگر ؟
وہ تمام وجوہات جو بحیثیت ایک مسلم آپ سوچتے ہیں، چاہتے ہیں، مگر ؟

آپ سب اچھا کام کر رہے ہیں، قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنی زبان کی ترویج کا کام کرتی ہیں، ترقی یافتہ ممالک کی مثال آپ کے سامنے ہے، فرانس، جاپان، جرمنی، اسپین، ہالینڈ، سویڈن وغیرہ، یہاں شاذ ہی انگریزی سمجھی جاتی ہو، میرا سفر کا اتفاق ہوا، سبق سیکھا، کہ اپنی ٹیکنالوجی اپنی زبان میں ہوگی تو ترقی ہو گی۔

جو میں آپ سب سے چاہتا ہوں:

یہاں لوگ نئے ہی آتے ہیں، سو اپنی علمی قابلیت کا روب نا رکھییے گا، دل شکنی سے حوصلہ ٹوٹتا ہے، طنز، طعنہ، کسی بھی بندہ کو توڑ سکتا ہے، جو آئے اسے پورے خلوص سے گلے لگا ئیے گا، ہمیں نہیں پتہ چلتا کہ ہم سے روٹھ کر جو گیا وہ غالب، اقبال، فیض، عدم، میر، یا درد بھی ہو سکتا تھا، سو یاران محفل پتلے بنانےکی ذمہ داری آپ نے اٹھا لی ہے تو وقت کو جان ڈالنے کا موقع بھی دینا

پتھر تراش کر جو بناتا نہ اک نایاب
فنکار کی اس جہان میں کٹتی ہیں انگلیاں

باغی
 
حسن علوی

محفلین
خوش آمدید حضرت!!!

بہت خوشی ہوئی ثاقب بھائی آپ جیسے بندے کو یہاں محفل میں پا کر، نہایت ہی حسین پیرائے میں آپ نے اپنا تعارف پیش کیا اور بہت ہی اہم اور نازک نکات کی طرف اشارہ کیا۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)۔
محفل میں آتے رہیئے گا؛ خوب جمے گی اور قوی امید ھے کہ یہ جمود اب ٹوٹے گا انشاءاللہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ثاقب صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

پہلے تو یہ بتائیں کہ آپ کس سے اور کیوں باغی ہیں؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
ثاقب انصاری صاحب عرف باغی، خوش آمدید - آپ کی تحریر میرے تو سر کے اوپر سے گزر گئی - نہ سمجھ سکا کہ آپ کیا فرمانے کی کوشش کر رہے ہیں -
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ثاقب باغی۔۔۔ ویسے یہاں جمود کبھی تھا ہی نہیں جو تورا جائے۔ بس ذرا ہلچل ضرور مچائی ہے آپ نے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ثاقب انصاری
گشن اقبال کراچی
مصور، مجسمہ ساز، گٹارسٹ
بزنس مین
غیر شادی شدہ

بغاوت کی وجوہات:

سب جانتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے۔ ۔ ۔ مگر ؟
وہ تمام وجوہات جو بحیثیت ایک مسلم آپ سوچتے ہیں، چاہتے ہیں، مگر ؟

آپ سب اچھا کام کر رہے ہیں، قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنی زبان کی ترویج کا کام کرتی ہیں، ترقی یافتہ ممالک کی مثال آپ کے سامنے ہے، فرانس، جاپان، جرمنی، اسپین، ہالینڈ، سویڈن وغیرہ، یہاں شاذ ہی انگریزی سمجھی جاتی ہو، میرا سفر کا اتفاق ہوا، سبق سیکھا، کہ اپنی ٹیکنالوجی اپنی زبان میں ہوگی تو ترقی ہو گی۔

جو میں آپ سب سے چاہتا ہوں:

یہاں لوگ نئے ہی آتے ہیں، سو اپنی علمی قابلیت کا روب نا رکھییے گا، دل شکنی سے حوصلہ ٹوٹتا ہے، طنز، طعنہ، کسی بھی بندہ کو توڑ سکتا ہے، جو آئے اسے پورے خلوص سے گلے لگا ئیے گا، ہمیں نہیں پتہ چلتا کہ ہم سے روٹھ کر جو گیا وہ غالب، اقبال، فیض، عدم، میر، یا درد بھی ہو سکتا تھا، سو یاران محفل پتلے بنانےکی ذمہ داری آپ نے اٹھا لی ہے تو وقت کو جان ڈالنے کا موقع بھی دینا

پتھر تراش کر جو بناتا نہ اک نایاب
فنکار کی اس جہان میں کٹتی ہیں انگلیاں

باغی

السلام علیکم خوش آمدید !

اچھی بات کہی ہے آپ نے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید ثاقب انصاری صاحب۔

نئے پرانے کی بات ہی نہیں محترم، خوشبو تو خود ہی مہک اٹھتی ہے، مُشک آنست که خود ببوید و نه آنکہ عطار بگوید (خوشبو وہ ہے کہ جو خود ہی مہک اٹھتی ہے نا کہ بیچنے والا کہے کہ یہ خوشبو ہے)۔ آپ یہاں بلا جھجک آتے رہیں اور بے فکر رہیں۔

سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے
ہزار ہا شجرِ سایہ دار راہ میں ہے
 
اپنے تاریک مکانوں سے تو باہر جھانکو یارو
زندگی شمع لئے در پہ کھڑی ہے یارو

خوش آمدید، اچھے انداز سے آئے ہو ، مت ڈرو ، میں اک سادہ سے فلسفہ زندگی پر عمل کرتا ہوں، "زندگی اک جام ہے جس نے بڑھ کر چھو لیا اس کی ہو گئ" اس لئے زیادہ نہ سوچو بڑھو اور چھو لو، اک کوشش پلیز۔

رضا
 
ظفری

لائبریرین
ملنا ہے تو آ ، جیت لےمیدان میں ‌ہم کو
ہم اپنے قبیلے سے بغاوت نہیں کرتے

خوش آمدید جناب ۔:)
 
باغی

محفلین
ارے بھئ ذرا صبر سے کام لیں۔ ہم کہیں نہیں گئے، آپ کی محفل میں ہیں بس ذرا مصروفیت تھی، آپ کو ہماری موجودگی کا ثبوت چاہئے سو حاضر ہیں،
بقول عارجف رومی :
آفتاب آمد دلیل آفتاب
گرد لیلت بایہ ازوئے رو متاب

:dontbother:
 
شمشاد

لائبریرین
نہ چھیڑ ملنگاں نوں
کُتے پین گے ٹنگاں نوں

آپ کی ایک بغاوت کا تو پردہ فاش ہو گیا، ایک آدھ آپ خود سے بتا دیں۔
 
Top