فرخ منظور
لائبریرین
کس محبت میں پڑ گیا میں بھی
تو بھی مجھکو نہ مل سکا میں بھی
عمر کٹتی رہی اور آخرِ کار
قاش در قاش کٹ گیا میں بھی
رات بھی جاگتی سُلگتی رہی
رات بھر جاگتا رہا میں بھی
اِک الاو کے گرد بیٹھے ہوئے
راکھ کا ڈھیر ہو گیا میں بھی
داستاں اس طرح سُنائی گئی
روپڑا وہ بھی روپڑا میں بھی
اپنا پہلا ملال یاد آیا
یاد آیا کہ زندہ تھا میں بھی
(سعود عثمانی)
تو بھی مجھکو نہ مل سکا میں بھی
عمر کٹتی رہی اور آخرِ کار
قاش در قاش کٹ گیا میں بھی
رات بھی جاگتی سُلگتی رہی
رات بھر جاگتا رہا میں بھی
اِک الاو کے گرد بیٹھے ہوئے
راکھ کا ڈھیر ہو گیا میں بھی
داستاں اس طرح سُنائی گئی
روپڑا وہ بھی روپڑا میں بھی
اپنا پہلا ملال یاد آیا
یاد آیا کہ زندہ تھا میں بھی
(سعود عثمانی)