الشفاء

لائبریرین
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقُرَشِيِّ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبِي ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالُوا:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ "مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ".
ہم کو سعید بن یحییٰ بن سعید اموی قریشی نے یہ حدیث سنائی، انہوں نے اس حدیث کو اپنے والد سے نقل کیا، انہوں نے ابوبردہ بن عبداللہ بن ابی بردہ سے، انہوں نے ابی بردہ سے، انہوں نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے، وہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ! کون سا اسلام افضل ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ جس کے ماننے والے مسلمانوں کی زبان اور ہاتھ سے سارے مسلمان سلامتی میں رہیں۔۔۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ، ‏‏‏‏‏‏ يَزِيدَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَجُلًا سَأَلَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏أَيُّ الْإِسْلَامِ خَيْرٌ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ "تُطْعِمُ الطَّعَامَ، ‏‏‏‏‏‏وَتَقْرَأُ السَّلَامَ عَلَى مَنْ عَرَفْتَ وَمَنْ لَمْ تَعْرِفْ".

ہم سے حدیث بیان کی عمرو بن خالد نے، ان کو لیث نے، وہ روایت کرتے ہیں یزید سے، وہ ابوالخیر سے، وہ عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے کہ ایک دن ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے؟ فرمایا کہ تم کھانا کھلاؤ، اور جس کو پہچانو اس کو بھی اور جس کو نہ پہچانو اس کو بھی، الغرض سب کو سلام کرو۔۔۔

صحیح البخاری۔۔۔ کتاب الایمان ۔۔۔

(Narrated Abu Musa (may Allah be pleased with him

Some people asked the Prophet of Allah (may Allah exalt his mention): Whose Islam is the best? i.e. (Who is a very good Muslim)? He replied : The one who avoids harming Muslims with his tongue and hands.

۔Sahih Al Bukhari
 
نایاب

لائبریرین
ترجمہ: اللہ تعالی نے تمہارے لیے وہی دین مقرر کیا جس کا حکم نوح کو دیا گیا،اور جس کی وحی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کی گئی،اور جس کا حکم موسی اور عیسی کو دیا کہ دین کو قائم کرو اور اس میں اختلاف برپا مت کرو۔(شوری:۱۳)
ترجمہ: اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔(آل عمران:۱۹)
ترجمہ: اے نبی آپ کہہ دیجیے یہ حق تمہارے رب کی طرف سے ہے،اب جس کا جی چا ہے مان لے جس کا جی چاہے انکار کر دے،ہم نے ظالموں کے لیے آگ تیار کر رکھی ہے۔(الکہف:۲۹)
ترجمہ: دین کے معاملہ میں کوئی زبردستی نہیں ہے،سرکشی کے معاملہ میں ہدایت واضح ہو چکی ہے، جو معبودانِ باطل کا منکر اور اللہ پر ایمان رکھتا ہو،اس نے مضبوط سہارا تھام لیا،جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں۔(البقرہ:۲۵۶)
ترجمہ:اللہ کے علاوہ جن معبود کو یہ لوگ پکارتے ہیں،انھیں گالیاں مت دو،کہیں ایسا نہ ہو کہ جہالت کی بنیاد پر اللہ کو گالیاں دینے لگیں۔(انعام:۱۰۸)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ جس کے ماننے والے مسلمانوں کی زبان اور ہاتھ سے سارے مسلمان سلامتی میں رہیں۔۔۔

فرمایا کہ تم کھانا کھلاؤ، اور جس کو پہچانو اس کو بھی اور جس کو نہ پہچانو اس کو بھی، الغرض سب کو سلام کرو۔۔۔
بلاشک و شبہ اسلام سچی سلامتی کا دین ہے ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
الشفاء

لائبریرین

ترجمہ: اللہ تعالی نے تمہارے لیے وہی دین مقرر کیا جس کا حکم نوح کو دیا گیا،اور جس کی وحی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کی گئی،اور جس کا حکم موسی اور عیسی کو دیا کہ دین کو قائم کرو اور اس میں اختلاف برپا مت کرو۔(شوری:۱۳)
ترجمہ: اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔(آل عمران:۱۹)
ترجمہ: اے نبی آپ کہہ دیجیے یہ حق تمہارے رب کی طرف سے ہے،اب جس کا جی چا ہے مان لے جس کا جی چاہے انکار کر دے،ہم نے ظالموں کے لیے آگ تیار کر رکھی ہے۔(الکہف:۲۹)
ترجمہ: دین کے معاملہ میں کوئی زبردستی نہیں ہے،سرکشی کے معاملہ میں ہدایت واضح ہو چکی ہے، جو معبودانِ باطل کا منکر اور اللہ پر ایمان رکھتا ہو،اس نے مضبوط سہارا تھام لیا،جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں۔(البقرہ:۲۵۶)
ترجمہ:اللہ کے علاوہ جن معبود کو یہ لوگ پکارتے ہیں،انھیں گالیاں مت دو،کہیں ایسا نہ ہو کہ جہالت کی بنیاد پر اللہ کو گالیاں دینے لگیں۔(انعام:۱۰۸)

بلاشک و شبہ اسلام سچی سلامتی کا دین ہے ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
بلاشک و شبہ اسلام سچی سلامتی کا دین ہے ۔۔۔۔۔۔

جی بے شک۔۔۔ لیکن کچھ بیچارے "قلوبً لا یفقھون بھا" کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔۔۔

جزاک اللہ اور شکریہ جناب۔

اللہ عزوجل آپ سب احباب پر اپنا کرم بنائے رکھے۔۔۔آمین۔
 
Top