شکریہ بھائی رہنمائی کے لیے۔محفل میں آپکا خیر مقدم ہے جناب زاہد صاحب۔
ہیرا بنایا نہیں جاتا ۔ بنا بنایا ہوتا ہے۔ بس پہچانا جاتا ہے یا نکھارا جاتا ہے۔ یہاں آپ کے ذوق کی خوب تسکین متوقع ہے۔ اصلاح سخن کے زمرے میں اپنا کلام پیش کریں۔ اور آگے بڑھتے جائیں۔
مجھے بھی۔مجھے تو لگ رہا تھا کہ میں یہاں انجان ہوں۔وقت لگے گا یہاں کے ماحول میں ڈھلتے ہوئے،مگر اچھا سا لگ رہا ہےخوش آمدید ۔۔
آپ سیالکوٹ سے ہیں اور ہم کوٹلی لوہاراں سے ۔۔ اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر ۔۔
بہت بہت شکریہ بھائی۔ضرورمحفل پہ خوش آمدید زاہد ملک صاحب
یہاں محفل میں اصلاح سخن نام کا ایک زمرہ ہے، وہاں اپنا کلام پوسٹ کر دیا کریں۔ اساتذہ شفقت فرماتے ہوئے حسن و قبح پہ روشنی ڈال دیا کریں گے۔ اس کے علاوہ یہاں عروض کے مختلف اسباق وگیرہ دیے گئے ہیں ، ان کو پڑھیے اور اپنے آپ کو نکھاریے۔
آتے رہیں گے تو اچھا لگتا رہے گا ۔۔۔ ان شاء اللہ ۔۔مجھے بھی۔مجھے تو لگ رہا تھا کہ میں یہاں انجان ہوں۔وقت لگے گا یہاں کے ماحول میں ڈھلتے ہوئے،مگر اچھا سا لگ رہا ہے
جی ضرور۔آپ سب دوستوں کی ان محبتوں کا شکریہ۔آتے رہیں گے تو اچھا لگتا رہے گا ۔۔۔ ان شاء اللہ ۔۔
بے حسی ہائے نمایاں ہےفقط دنیا میں اب کہخوش آمدید
شکریہبے حسی ہائے نمایاں ہےفقط دنیا میں اب کہ
جی بالکل۔ آپریشن تو رات کا کر دیا ہے اساتذہ نے۔؛)خوش آمدید برادر۔۔۔ یقینا محفل ُ آپ کو اچھی لگی گی۔۔۔ اور بھرپور استفادہ فرمائیں گے۔
یہاں اصلاح سخن کے بڑے بڑے اساتذہ موجود ہیں جو اک اک چیز کا آپریشن کر کے رکھ دیتے ہیں۔۔ جن سے آپ مستفید ہو سکتے ہیں۔۔
اور ہمیں آپ کے کلام کا انتظار رہے گا۔
شکریہ جناباردو محفل میں خوش آمدید۔
علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہاسلام و علیکم۔
السلام علیکم میرا نام زاہد ملک ہے۔اچھی شاعری لکھنے،پڑھنے اور سننے کا شوق رکھتا ہوں۔مرے کالج سیالکوٹ سے بی۔ایس آنرز اِن انگلش کر رہا ہوں۔میں شاعری کرتا ہوں مگر کسی استاد کی رہنمائی کا متمنی ہوں۔جو کے مجھے تراش کے ہیرا بنا سکے۔