کشمیر اور کشمیری عوام

خدا جانے کشمیری زعفران کا رنگ ہمیشہ سے ایسا ہی سرخ تھا یا اب برس ہا برس کشمیریوں کے خون سے سینچے جانے کے بعد ایسا ہو گیا ہے .ہم نے خود تو آزادی کی نعمت سمیٹ لی مگر اپنے کشمیری بھائیوں کو اس برہمن کی گرفت میں چھوڑ دیا جو حیوان کو بھگوان کا درجہ تو دیتا ہے مگر مسلمان کو انسان سمجھنا بھی اپنا اپمان سمجھتا ہے . گوشت خوری اس لئے نہیں کرتا کے جانوروں کوکاٹ کھانا ظلم لگتا ہے اسے ، مگر یہی برہما چاری مسلمانوں کو خواہ وہ گجرات میں ہوں یا کشمیر میں گاجر مولی کی طرح کاٹ ڈالنے میں ذرا دیر نہیں لگاتا . اس بنئے کی گاؤ ماتا ، شیراں والی ماتا اور کالی ماتا سے تو سب واقف ہیں مگر اس کا پتا کون ہے یہ آج تک معمہ ہے .
کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دینے والے قائد نے آنکھیں کیا موند لیں ، قوم بھی کشمیریوں سے آنکھیں پھیر بیٹھی . ہم تجارت اور ثقافت کے نام پر بھارت سے بغل گیر ہوتے رہے اور بھارت بغل میں رکھی چھری سے کشمیریوں کو لہو لہان کرتا رہا . ہمارے سپہ سالار کشمیر کو آزاد کرانے کے لئے بھارت پہ لشکر کشی کیا کرتے وہ اپنے ہی ملک کو فتح کرنے میں مگن رہے ، جنگ کے میدانوں سے زیادہ اقتدار کے ایوانوں میں دلچسپی رہی . جو بندوق دشمن کی طرف تان کے کھڑی رکھنی تھی اس کی زد میں ہمیشہ اپنے ہی ہم وطن رہے . سیاست دانوں نے بھی جب موقع ملا اس ملک کو مال غنیمت سمجھا اور آپس میں بندر بانٹ میں مصروف رہے . جانے کیوں یہ دھرتی میر جعفروں اور میر صادقوں کے لئے اتنی زرخیز ثابت ہوتی ہے ؟
کشمیری نوجوان اب اٹھ بھیٹے ہیں ، ان کے سروں پہ آزادی کا جنوں سوار ہے . جس قوم کی رگوں میں شوق آزادی لہو بن کے دوڑنے لگے ،دنیا کی کوئی طاقت اسے منزل مقصود پر پہنچنے سے نہیں روک سکتی . سات لاکھ کے لگ بھگ فوج سے نہتے کشمیری نبرد آزما ہیں ، ان کے ہاتھ اسلحے سے خالی سہی ، دل ایمان کی طاقت سے خالی نہیں . کوئی دن جاتا ہے کے جب ان کا لہو رنگ لاے گا جرم و استبداد کی تاریک رات کے بطن سے آزادی کی نو خیزصبح جنم لے گی اور کشمیر کا زرہ زرہ اس کی روشنی سے منور ہو گا . بھارتی استعمار حزن اور ملامت کی علامت بن کے رہ جائے گا کشمیر کے ہر قصبے ہر کوچے میں آزادی کے پھول کھلیں گے اور پورا پاکستان ان کی خوشبو سے مہکے گا . آیے اس ساعت کے لئے دعا کریں .
سلمان ملک
http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?t=13997
 
Top