کشمیر کا مسئلہ آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی طرز پر حل ہوسکتا ہے ، بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے مسئلہ کشمیر کا آئرش اور اسکاٹ لینڈ طرز کے حل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ریاست جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہوتے ہی فوج واپس بلا لی جائے گی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ برطانیہ کے موقع پر انڈوبرٹش آل پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی جانب سےکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے سلسلے میں سخت سوالات کا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ بھارت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا ہمیشہ متمنی رہا ہے اور جس طرح برطانیہ کی حکومت نے آئرش اور اسکاٹش کے طرز پر مسائل کو حل کیا اسی طرز پر بھارتی ریاست جموں و کشمیر اور دوسری ریاستوں میں پیدا شدہ مسائل کو حل کرنے کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ غوروفکر کررہا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=181297
 
اس سوال کے جواب کا انتظار مجھے بھی ہے کہ سلمان خورشید کا اشارہ کس حل کی جانب تھا۔ ویسے آئر لینڈ اور سکاٹ لینڈ تو انگلینڈ سے خودمختار ہیں۔
 
Top