کشمیر کی یتیم گڑیا

ابن توقیر

محفلین
13620954_967969763302383_8229785136927264897_n.jpg

وادی نیلم سے گزرتے شاردہ کے آگے پیچھے کہیں گاڑی خراب ہوگئی۔ایک مقامی آدمی کے تعاون سے گاڑی کو دیکھنے لگے تب سیاہ جوڑے میں ایک ننھی سی پری بھاگتے ہوئے پاس آئی اور بولی:
"چاچو سیب کھانے ہیں؟" حیرت سے اُسے دیکھا اور اثبات میں سر ہلادیا۔
وہ ہاتھ پکڑے روڈ کی دوسری سائیڈ پر لگے باغ میں لے گئی اور اچھل اچھل کر سیب اتارنے لگی۔تب میں نے بے ساختہ کہا:
"بیٹا لوگ تو باغ سے پھل توڑنے پر برا مناتے ہیں جب کہ آپ خود ہی ہمیں پھل توڑ کر دے رہی ہیں۔"
ننھی سی گڑیا مسکرائی اور کہنے لگی:
"چاچو،یہ درخت میرے ابو نے لگائے تھے اور کہا تھا کہ جو بھی یہاں سے گزرے پھل توڑ کر کھا سکتا ہے۔کسی مسافر کو منع نہ کیا جائے۔"
"بیٹا آپ کے ابو۔۔۔"
"جی وہ فوت ہوگئے ہیں۔"
چہرے پر مسکراہٹ اور آنکھوں میں آنسوں لیے آگے بڑھتے ہوئے یقین آگیا کہ انسانیت ابھی بھی زندہ ہے۔

کشمیر سے واپسی پر اس واقعے کو اپنے پیج پر لکھا تھا وہاں سے یہاں تحریر کررہا ہوں۔
ا۔ت
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین

معذرت، آپ کافی بزرگ لگ رہے ہیں کہ اگر یہ لڑکی آپ کو ننھی سی پری دکھائی دے رہی ہے
 
ابن توقیر

محفلین
معذرت، آپ کافی بزرگ لگ رہے ہیں کہ اگر یہ لڑکی آپ کو ننھی سی پری دکھائی دے رہی ہے

سُپر سمائلس
معذرت کیوں بھیا جی۔بہت عرصے بعد اتنے کھل کر ھاسا آیا مجھے۔
وہ جی آپ شائد ننھی سی پری کی اماں کو دیکھ کر اندازہ لگا رہے ہوں گے وگرنہ تو یہ ننھی سی گڑیا بمشکل آٹھ سال کی ہوں گی۔

رہی بات ہماری تو اسی رفتار سے آگے بڑھتے رہے تو آئندہ کچھ سالوں میں تیس کے ہو ہی جائیں گے۔سمائلس
 
اصل میں تصویر میں بظاہر اس ننھی سی پری کی اماں کو فوکس کیا گیا تھا تو ایسا مغالطہ فطری بات ہے کہ اس عمر کی "بچی" اگر آپ کا ہاتھ تھام کر اپنے باغ میں لے جائے تو آپ کی عمر کیا رہی ہوگی
 
یہاں پر تو "سمائلستان" بنتا ہے۔سُپر سمائلس
اصل میں سیاہ جوڑے میں ننھی پری لکھا تھا۔بس "چاچی" جی کی طرف دھیان ہی نہیں گیا۔
 
Top