کعبہ، مقناطیس، مرکز اور پرواز

زیک

مسافر
اہم خبریں - خانہ کعبہ پر پرواز ممکن نہیں - Today's Paper | Daily Jang

خانہ کعبہ کے اوپر سے پرواز کرنا کسی صورت ممکن نہیں،خانہ کعبہ زمین کے مرکز میں واقع ہے ، زمین کی کشش ثقل زیادہ ہونے سے تمام اشیاء اس کے اطراف میں پھیل جاتی ہیں،یہاں شدید مقناطیسی کشش پائی جاتی ہے، پرندے بھی دائیں بائیں پرواز کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید سائنس کے تحت کی جانے والی تمام پیمائشوں اور پیمانوں کے مطابق خانہ کعبہ بلا شک و شبہ زمین کا مرکز ہے۔ یہ وہ مقام ہے جو زمین کے بالکل بیچ میں واقع ہے۔زمین کے درمیان کا مقام ہونے کی وجہ سے قدرتی طور پر زمین کی تمام کشش ثقل کا مرکز بھی یہی مقام ہے اور یہی وہ خاصیت ہے جو اسے دوسرے مقامات سے منفرد بناتی ہے۔ زمین کی کشش ثقل کا مرکز ہونے کی وجہ سے یہاں شدید مقناطیسی کشش پائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کسی چیز کا پرواز کرنا نا ممکن ہے۔اگر آپ اپنے ہاتھ میں مقناطیس کا ٹکڑا لیں تو آپ دیکھیں گے کہ اس کے بالکل درمیان میں کوئی چیز نہیں چپک سکتی، مقناطیسی کشش کے اثر سے وہ شے ہوا میں جھولتی ہوئی مقناطیس کے دائیں یا بائیں طرف چپک جائے گی۔

یہ کیا چکر ہے؟ یہ کہانی کس نے گھڑی ہے؟
 

یاز

محفلین
main-qimg-e8f9a9a960d1f11b96a4568713324ebb-c


5Uq0Acnw3-YeBrENaRc5v_7CV_gkaoO4EsZfmeYjp4EP1TRxPc6mKgECW9N00_m0cPue7guJq_ZA26T2SI0pOSHtqaUKp-ldLKyff9ZcOGZ8Uz79SbcG5Co3cmXS1vZl=w300-h186-nc
 

آصف اثر

معطل
اس طرح کے من گھڑت رپورٹس سیکولر اور اسلام دشمن عناصر کی جانب سے وقتاً فوقتاً شائع کی جاتی ہے تاکہ شعائر اسلام اور سادہ لوح عوام کو تضحیک کا موقع پیدا کیا جاسکے۔ اس پر حیرت کیسی۔
 

آصف اثر

معطل
جیومیٹری پڑھنے کے باوجود بھی اگر کوئی زمین کا مرکز کہلانے کے کسی دعوے کو غلط قرار دیتا ہے تو یہ حماقت ہی ہے۔ البتہ کوئی اپنے عقیدے کی رُو سے زمین کے کسی خاص مقام کو مرکز قرار دیتا ہے تو اسے عقائد کے ذریعے ہی غلط یا صحیح ثابت کیا جاسکتاہے۔ صرف یہ کہنا کہ فلاں جگہ یا مقام زمین کا مرکز نہیں، دلیل کی زمین پر کوئی معنی نہیں رکھتا۔
اسی طرح کسی ویب سائٹ کا صرف کسی مقام کو زمین کا مرکز گرداننے پر بحث کرنا الگ بات ہے اور کسی من گھڑت رپورٹ کو شریعت سے جوڑنا اور اوٹ پٹانگ باتیں کرنا الگ ہے۔ اس رپورٹ کا شریعت مطہرہ اور اسلام سے کسی قسم کا تعلق جوڑنا خود سازشی ذہنیت کا عکاس ہے۔
 

آصف اثر

معطل
ہاہاہاہا۔

جیومیٹری کی رو سے بتائیں زمین کا مرکز کیا ہے؟
یہی تو عرض کیا ہے کہ کسی بھی جگہ کو مرکز قرار دیا جاسکتاہے۔ اب اگر کوئی اپنے عقیدے کی رُو سے کسی مقام کو مرکز ٹھہراتاہے تو ہمیں اس سے کونسی تکلیف ہوسکتی ہے؟
جب کہ جغرافیائی مرکز کی بحث اسلامی ایمانیات میں شامل ہی نہیں۔
 
آخری تدوین:
Top