کلامِ اقبال کی ویب سائٹ

فرخ منظور

لائبریرین
آج ایک بہت ہی مفید سائٹ کا پتہ چلا۔ اس سائیٹ پر علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا تمام کام موجود ہے۔ اس کے علاوہ انگریزی تراجم اور کلامِ اقبال بہت سے گلوکاروں کی آواز میں گایا ہوا بھی موجود ہے۔

http://disna.us/

کلامِ اقبال کی آڈیوز کے لئے یہ ربط دیکھیے۔

http://disna.us/AUDIOS.html
 
محمد وارث

لائبریرین
واقعی بہت خوبصورت سائٹ ہے، فقط یہ کہ انکا فارسی کلام فارسی میں تو بالکل نہیں ہے، جسے علامہ اپنا اصل کلام سمجھتے تھے :) اور انگلش ترجمہ بھی سب فارسی کتب کا نہیں ہے، لیکن اسکے باوجود قابلِ داد ہے، آیڈیوز کا حصہ بھی خوبصورت ہے۔ تصاویر مجھے خاص طور پر پسند آئیں، کافی نایاب اور خوبصورت تصاویر ہیں۔

شکریہ فرخ صاحب شیئر کرنے کیلیے۔
 
مجاز

محفلین
بہت بہت شکریہ سائٹ شیئر کرنے کا۔ بہت اچھی شئیرنگ ہے۔ غلام محی الدین صاحب کی آواز میں مسجد قرطبہ کی تلاش تھی۔ جو اس ویب سائٹ پر مل گئی۔ شکریہ :)
 
واقعی بہت خوبصورت سائٹ ہے، فقط یہ کہ انکا فارسی کلام فارسی میں تو بالکل نہیں ہے، جسے علامہ اپنا اصل کلام سمجھتے تھے :) اور انگلش ترجمہ بھی سب فارسی کتب کا نہیں ہے، لیکن اسکے باوجود قابلِ داد ہے، آیڈیوز کا حصہ بھی خوبصورت ہے۔ تصاویر مجھے خاص طور پر پسند آئیں، کافی نایاب اور خوبصورت تصاویر ہیں۔

شکریہ فرخ صاحب شیئر کرنے کیلیے۔
میں عرصہِ دراز سےعلامہ اقبال کی ویب سائٹ سے مستفید ہوں۔ یہاں تقریباً تمام بمشمول کلامِ فارسی مترجم و موادِ دیگر موجود ہے۔
 
Top