پیاسا صحرا
محفلین
یہاں جو کلام ہے اس کے متعلق مجھے شک ہے کہ یہ امیر مینائی کا ہے بھی یا نہیں ۔ مہربانی فرماتے ہوئے مجھے اس معاملہ میں رہنمائی کر دیں مشکور ہوں گا ۔
اچھے عيسي ہو مريضوں کا خيال اچھا ہے
ہم مرے جاتے ہيں تم کہتے ہو حال اچھا ہے
تجھ سے مانگوں ميں تجھي کو کہ سبھي کچھ مل جائے
سو سوالوں سے يہي ايک سوال اچھا ہے
ديکھ لے بلبل و پروانہ کي بے تابي کو
ہجراچھا نہ حسينوں کا وصال اچھا ہے
آگيا اس کا تصور تو پکارا يہ شوق
دل ميں جم جائے الہي يہ خيال اچھا ہے
برق اگر گرمي رفتار ميں اچھي ہے امير
گرمي حسن ميں وہ برق جمال اچھا ہے
اچھے عيسي ہو مريضوں کا خيال اچھا ہے
ہم مرے جاتے ہيں تم کہتے ہو حال اچھا ہے
تجھ سے مانگوں ميں تجھي کو کہ سبھي کچھ مل جائے
سو سوالوں سے يہي ايک سوال اچھا ہے
ديکھ لے بلبل و پروانہ کي بے تابي کو
ہجراچھا نہ حسينوں کا وصال اچھا ہے
آگيا اس کا تصور تو پکارا يہ شوق
دل ميں جم جائے الہي يہ خيال اچھا ہے
برق اگر گرمي رفتار ميں اچھي ہے امير
گرمي حسن ميں وہ برق جمال اچھا ہے