کلامِ حفی۔۔۔۔متفرق

ندیم حفی

محفلین
دل گرفتارِ کرب تھا سو اب رہا ہوا
رفتگاں کی یاد کا یہ معجزہ ہوا
مجھ سے سوال پوچھ کے تڑپا تھا خود بھی وہ
یوں آشنائے رازِ مہر و وفا ہوا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ندیم حفی صاحب بہت بہت ۔ خوش آمدید ۔محترم الف عین نے درست فرمایا ۔۔۔۔ آپ انھیں اسطرح موزوں کر سکتے ہیں ۔خوب کلام ہے ۔۔۔
وہ دل کہ زیر کرب تھا سو اب رہا ہوا
ہاں ۔ یاد رفتگاں کا یہی معجزہ ہوا
مجھ سے سوال پوچھ کے تڑپا تھا خود بھی وہ
مہر و وفا کے​
رازِسے یوں آشنا ہوا
 

ندیم حفی

محفلین
محترم الف عین صاحب خوب خوب ناقدانہ نظریں تو رکھتے ہیں جو کہ بلاشبہ ہم جیسوں کے لیے سان کی حیثیت رکھتی ہیں اگر آپ کے قلم کی نوک سے کچھ راہ نما پھول بھی جھڑیں تو مزید ممنون ہوں گا۔

محترم جناب عاطف علی صاحب بہت بہت شکریہ کہ آپ نے تصحیح کے لیے اپنا قیمتی وقت صرف کیا ---یہ الفاظ فقط اتمامِ حجت نہیں تہِ دل سے پرخلوص نذرانہ ہیں-آپ کا کلام پڑھنے کو کہاں مل سکتا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
اصلاح سخن فورم میں کچھ پوسٹ ہو تو بنظرِ غائر دیکھتا ہوں، بزم سخن یا آپ کا پابند بحور کلام فورموں میں ہو تو محض ایک آدھ بات کہہ دیتا ہوں۔
 
Top