NAZRANA

محفلین
عزیزانِ محترم،
آداب و تسلیمات،
جنابِ رضی اختر شوق کا کلام آپ دوستوں
کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔
امید ہے پسند فرمائینگے ۔



یہ چاند کہتا تھا کوئی ستارہ زاد ہے یہ
کہا گلاب نے میرے حسب نسب کا ہے
کسی چراغِ سرِ رہِ گذار کی مانند
کوئی بھی اسکا نہ تھا اور یار سب کا تھا
جو وقت گزرے تو سینے پہ بوجھ بن جائے
کچھ اسکا حال بھی اس قرضِ بے طلب کا تھا
خود اسکے گھر کی ہی دیوار گر پڑی اس پر
یہ دفن آج ہوا ہے، مرا تو کب کا تھا
کلامِ رضی اختر شوق
 
Top