زندگی اپنی گزارو سنتوں کے درمیاں
تزکیہ دل کا کرو تم سانحوں کے درمیاں

مطمئن کیسے رہوں میں دوستو بتلاؤ تو
زندگی الجھی ہوئی ہے مسئلوں کے درمیاں

کاش گھر گھر ہو چراغاں الفتوں کے نور سے
کٹ رہی ہے زندگی کیوں نفرتوں کے درمیاں

تم ہو غمخوارِ زماں گر دور کر دو غم مرے
رہ رہا ہوں مدتوں سے میں غموں کے درمیاں

میرےچہرےپرتبسم مجلسی ہے دیکھ لو
گھر گئی ہے میری ہستی کلفتوں کے درمیاں

خوابِ غفلت میں کہاں تک تم جیوگے زندگی
ہوکے اب بیدار آؤ امتوں کے درمیاں

دیر پا رہتے ہیں رشتے وہ بہت عامرؔ سنو
عشق و الفت خوب ہو جب دو دلوں کے درمیاں
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
زندگی اپنی گزارو سنتوں کے درمیاں
تزکیہ دل کا کرو تم سانحوں کے درمیاں
... کن سانحوں؟ اس وضاحت کے بغیر شعر نا مکمل ہے اور دو لخت یعنی دونوں مصرعوں میں آپسی ربط محسوس نہیں ہوتا

مطمئن کیسے رہوں میں دوستو بتلاؤ تو
زندگی الجھی ہوئی ہے مسئلوں کے درمیاں
... دوستو، بتلاؤ تو. بھرتی کے الفاظ ہیں۔ مفہوم بھی کوئی خاص نہیں

کاش گھر گھر ہو چراغاں الفتوں کے نور سے
کٹ رہی ہے زندگی کیوں نفرتوں کے درمیاں
... ٹھیک

تم ہو غمخوارِ زماں گر دور کر دو غم مرے
رہ رہا ہوں مدتوں سے میں غموں کے درمیاں
... تم ہو؟ محل تو اس کا ہے کہ 'تم جو تب غم خوار مانوں گَا'

میرےچہرےپرتبسم مجلسی ہے دیکھ لو
گھر گئی ہے میری ہستی کلفتوں کے درمیاں
... یہ بھی دو لخت ہے

خوابِ غفلت میں کہاں تک تم جیوگے زندگی
ہوکے اب بیدار آؤ امتوں کے درمیاں
... کتنی امتیں؟

دیر پا رہتے ہیں رشتے وہ بہت عامرؔ سنو
عشق و الفت خوب ہو جب دو دلوں کے درمیاں
.. سنو' بھرتی لفظ ہے، عشق و الفت میں بھی ایک لفظ بھرتی ہے
ماشاء اللہ بحر و عروض کی سمجھ بوجھ اچھی محسوس ہوتی ہے لیکن شاعری صرف قافیہ پیمائی کا نام نہیں کچھ فکر و خیال بھی نظر آنا چاہیے
 
رہنمائی کے لئے تہ دل سے شکر گزار ہوں
مزید محنت کی کوشش کرتا ہوں
 
Top