کلام کی تلاش

السلام علیکم !
آپ محفلین سے مجھے ایک کلام کی تلاش میں مدد درکار ہے۔اس کلام کو ملک پاکستان کے نامور گلوکاروں نے گایا بھی ہے،مجھے یہ کلام تحریری انداز میں مطلوب ہے۔
میرے یاداشت میں اس کے کلام کے چند نامکمل مصرے موجود ہیں ،اس کلام کا ایک شعر شاید یہ ہے توہے مجھ سے نینا ملاکے۔
برائے مہربانی مدد فرمائیں ۔شکریہ
محمد وارث محمد خلیل الرحمٰن فاتح محمد تابش صدیقی
 
محمد وارث

لائبریرین
اس کا تو کچھ علم نہیں، ایک امیر خسرو کا کلام ہے ملتا جلتا، چھاپ تلک سب چھینی رے موسے نیناں ملا کے! اور یہ بہت مشہور ہے!
 
مولا خوش رکھے ،سر بالکل مجھ اس کلام کی تلاش تھی بس ابتدائی اشعار یاد نہیں آرہے تھے۔اگر محفل پر تحریر شکل میں موجود ہے تو رہنمائی فرمائیں۔
 
السلام علیکم !
آپ محفلین سے مجھے ایک کلام کی تلاش میں مدد درکار ہے۔اس کلام کو ملک پاکستان کے نامور گلوکاروں نے گایا بھی ہے،مجھے یہ کلام تحریری انداز میں مطلوب ہے۔
میرے یاداشت میں اس کے کلام کے چند نامکمل مصرے موجود ہیں ،اس کلام کا ایک شعر شاید یہ ہے توہے مجھ سے نینا ملاکے۔
برائے مہربانی مدد فرمائیں ۔شکریہ
محمد وارث محمد خلیل الرحمٰن فاتح محمد تابش صدیقی
گائے ہوئے کلام کا علم مجھے نہ ہونے کے برابر ہے۔ مصرع لکھا ہو تو ڈھونڈ لیتا ہوں۔ :)
وارث بھائی شاید آپ کی درخواست تک پہنچ چکے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مولا خوش رکھے ،سر بالکل مجھ اس کلام کی تلاش تھی بس ابتدائی اشعار یاد نہیں آرہے تھے۔اگر محفل پر تحریر شکل میں موجود ہے تو رہنمائی فرمائیں۔
یہ تو وکی پیڈیا پر بھی موجود ہے!

چھاپ تلک سب چھینی رے موسے نیناں ملائیکے ایس
بات اگم کہہ دینا رے موسے نیناں ملائیکے ایس
پریم بھٹی کا مدھوا پلائیکے ایس
متوارے کر لينهي رے موسے نیناں ملائیکے ایس
گوری گوری بييا ، ہری ہری چوڑیاں
بييا پکڑ ہر لينهي رے موسے نیناں ملائیکے ایس
بل بل جاؤں میں تورے رنگ رجوا
آپ کی سی رنگ دينهي رے موسے نیناں ملائیکے ایس
خسرونظام کے بل بل جائے
موهے سهاگن کہ ينهي رے موسے نیناں ملائیکے ایس

بات عجب کہہ دینا رے موسے نیناں ملائیکے ایس‬
 
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
:)
مجھے سننے کا شوق نہیں۔
میری گاڑی میں آج کل کچھ عرصے شاید چار پانچ ماہ سے ایک ہی سی ڈی چل رہی ہے۔ امیر خسرو کا کلام خان صاحب نصرت فتح خان صاحب کی زبانی۔ صبح دوپہر شام یہی کچھ سن رہا ہوں۔ :)
اتور 28۔01۔2018 کو پیرومرشد باباحضورحضرت خواجہ صوفی رانا محمداکبرشاہ نقیبی رحمتہ اللہ علیہ کی ماہانہ فاتحہ شریف ہے۔ان شاء اللہ محفل میں یہ کلام منقبت پڑھوں گا۔
 
واہ۔
اپنا پڑھا ہوا کچھ یہاں بھی پیش کیجیے گا۔ آپ کوضرور سنوں گا۔ :)
 
عدیل ہاشمی

محفلین
اپنی چھوی بناے کے جو میں پی کے پاس گئی

جب چھوی دیکھی پیہو کی تو اپنی بھول گئی

چھاپ تلک سب چھینی رے موسے نیناں ملاے کے

بات ادھم کہہ دینہیں رے موسے نیناں ملاے کے

بل بل جاؤں میں تورے رنگ رجوا

اپنی سی رنگ دینہیں رے موسے نیناں ملائی کے

پریم بھٹی کا مدوا پلاے کے متواری کر دینہیں رے

موسے نیناں ملاے کے

گوری گوری بئیاں ہری ہری چوڑیاں

بئیاں پکر دھر لینہیں رے موسے نیناں ملاے کے

خسروؔ نجامؔ کے بل بل جئیے

موہے سہاگن کینہیں رے موسے نیناں ملاے کے

امیرخسرو
 
Top