کلِک جیکرز سے بچیں

ویب سائٹس پر ڈریگ اینڈ ڈراپ سے پرہیز کریں کیوں کہ کوئی ہیکر آپ کا اکاؤنٹ ہیک کر سکتا ہے۔ مثلا آپ کسی سائٹ پر لاگن ہوئے، کوئی گیم یا فن کے طور پر وہاں کوئی ڈریگ اینڈ ڈراپ ٹائپ کی کوئی چیز ہے جیسے آپ ایک کو دوسری پر ڈراپ کریں تو کوئی اینیمیثن ایفیکٹ ہو۔ آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کا پاسورڈ تبدیل ہو سکتا ہے یا ہیکر اپنے کسی پیج پر آپکی معلومات بھیج سکتا ہے۔:bulgy-eyes:
درج ذیل تصاویر میں ایسا ہی کچھ دکھایا گیا ہے
اگر پیج میں XFrame کی سہولت نہ ہو تو کلک جیک اٹیک ہو سکتا ہے
10rke8p.png

لاگن ہو چکا
اب یہ پوسٹ کسی ہیکر نے لکھی ہے پر آپ اس بات سے بے خبر ہیں
2076ebk.png

آپ کہے گئے طریقے کے مطابق ڈریگ اینڈ ڈراپ کرتے ہیں :music:
28hlog0.png

آپ سبمٹ کر دیتے ہیں کچھ اینیمیشن ہوتی ہے یا نہیں ہوتی، آپ کو کچھ محسوس نہ ہوا پر ہیکر اپنا کام کر گیا آپکا پاسورڈ تبدیل ہو گیا ہے۔:eek:
آپ بھی حیران ہو رہے ہونگے ۔کیسے؟ تو دیکھتے ہیں

ہیکر نے ایک پوسٹ بنائی جسمیں اس نے CSS اور Javascript استعمال کر کے account setting کا پیج ایڈ کیا پر اسکا فریم اپنی پوسٹ کے پیچھے رکھا اور اسکو چھپا دیا یعنی اسکی مکمل لطافت کر (opacity zero) دی۔ اس نے پوسٹ پر گیم اسطرح ترتیب دی کہ پاسورڈ تبدیل اور کنفرم کی ٹیکسٹ باکسز ڈراپ کرنیکی جگہ کے نیچے آ گئیں۔ جب آپ نے ڈراپ کیا تو Javascript نے ان ٹیکسٹ باکسز میں کچھ لکھ دیا۔جب آپ نے submit کیا تو accounts کے پیج میں save کو Javascript نے کلک کر دیا یوں آپکا پاسورڈ تبدیل ہو گیا۔

یہ تصویر دیکھیں کچھ کثافت بڑھائی گئی ہے
ke86cp.png

اب آپ لاگ اؤٹ ہو کر دوبارہ لاگن کی کوشش کریں گے تو نہ ہو سکیں گے۔ اسی طرع سے فیک پراڈکٹس کے پیجز بنا کر کچھ لوگ اپکا کریڈیٹ کارڈ نمبر وغیرہ حاصل کر لیتے ہیں۔
اس طریقے کو کلک جیک اٹیک کہتے ہیں کیوں کہ ہیکر نے کلکس کو اٹومیٹ کر کے اپنا کام کیا۔
;)
 

قیصرانی

لائبریرین
پاس ورڈ تبدیل کرنے کے لئے موجودہ پاس ورڈ دینا لازمی ہوتا ہے تقریباً ہر جگہ ہی۔ پھر یہ کیسے تبدیل ہوگا؟
 
پاس ورڈ تبدیل کرنے کے لئے موجودہ پاس ورڈ دینا لازمی ہوتا ہے تقریباً ہر جگہ ہی۔ پھر یہ کیسے تبدیل ہوگا؟
کئی جگہ نہیں ہوتا، اس مثال میں بھی نہیں تھا۔ محض توجہ دلانا مقصود تھا کہ کچھ اور کام بھی ہو سکتے ہیں۔ کوکی کو بھی حاصل کر کے ہو سکتا ہے۔
میں نے کچھ ماہ پہلے ویڈیو دیکھی تھی ربط تلاش کرکے پوسٹ کرتا ہوں۔
 
Top