کلک کی مدد سے کچھ خطاطی۔۔۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
کل میں نے کلک اپنے کمپیوٹر پر وی ایم میں نصب کیا اورآج پھر کچھ خطاطی کر کےایڈوب السٹریٹر میں لا کے کچھ یہ 2ڈیزائن بنا پایا ہوں۔
خطاطی کے لیئےکلک واقعی ایک بہت اچھا پروگرام ہے ۔ اس میں استعمال شُدہ فانٹ بہت محنت سے تیار کردہ ہیں۔

fromdarknesstolightik4.png

By farrukh at 2008-12-10
اور

howallahhoir7.png

By farrukh at 2008-12-10

یہ میری بالکل ابتدائی کوشش ہے۔اُمید ہے پسند آئیگی۔
والسلام
فرخ
 

مکی

معطل
یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ چوری کے اطلاقیوں سے قرآنی آیات لکھی گئیں ہیں..!!

خیر اچھی کوشش ہے..
 

فرخ

محفلین
چلوشکر ہے میں‌اس پروگرام کی چوری سے بچ گیا! میرے کمپیوٹر پر آج تک یہ پروگرام چلا ہی نہیں :(

یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ چوری کے اطلاقیوں سے قرآنی آیات لکھی گئیں ہیں..!!

خیر اچھی کوشش ہے..

یہ آپ کسطرح کہہ سکتے ہیں کہ یہ میں نے چوری کیا ہے؟
مکی بھائی، آپ یہ بات بغیر تصدیق کے کہہ رہے ہیں اور یہ بذاتِ خود ایک جھوٹی الزام تراشی ہے۔۔۔۔۔:(
 

دوست

محفلین
آپ تصحیح فرما دیں کہ اڈوب السٹریٹر اور کیلک خرید کر اس پر خطاطی کی ہے تو مکی بھائی کا بیان واپس ہوجائے گا۔
 

فرخ

محفلین
آپ تصحیح فرما دیں کہ اڈوب السٹریٹر اور کیلک خرید کر اس پر خطاطی کی ہے تو مکی بھائی کا بیان واپس ہوجائے گا۔

یہ ان کے بیان کی واپسی کی بات آپ کیوں‌کر رہے ہیں؟ اس بارے میں مکی بھائی کو خود بات کرنی چاھہیئے کیونکہ بلا تحقیق بات انہوں‌نے کی ہے۔۔۔

بہرحال بات بہت سیدھی سی ہے۔ دونوں‌پروگراموں کو میں نے 2 یا 3 دن پہلے ہی انسٹال کیا تھا اور دونوں اپنے ٹرائل کے دنوں میں‌پوری طرح سے قابل استعمال ہیں۔اور کمپیوٹر کی دنیا سے تعلق رکھنے والا ہر شخص بخوبی جانتا ہے کہ ٹرائل وہ محدود مدتِ وقت ہوتا ہے جس میں‌ پروگرام بنانے والی کمپنی نے اجازت دی ہوتی ہے کہ انکا پروگرام پوری طرح استعمال کیا جاسکتا ہے، اور اسطرح یہ چوری نہیں‌ہوتی، کیونکہ پروگرام کے بنانے والوں کی اجازت ہوتی ہے محدود مدت کے لیئے۔
اسی لیئے میں‌نے مکی بھائی کو کہا تھا، کہ وہ بغیر تصدیق کے بات کر رہے ہیں جو کہ جھوٹی الزام تراشی کا سبب بن سکتی ہے۔

ابھی ایڈوب السٹریٹر کے کافی دن ہیں میرے پاس۔ ویسے میں ان سکیپ اور گمپ سے کبھی کبھی شغل آزما رہتا ہوں۔ مگر کچھ دن پہلے ایڈوب کو بھی ٹیسٹ کرنا شروع کیا تھا۔

کلیک کی مدت آج یا شائید کل ختم ہو جائے۔ اور یہ میرے پاس اسوقت بھی ٹرائل کی حالت میں‌ہے نہ کہ چوری شُدہ۔

چوری شُدہ تو تب ہو جب میں نے اسکا سیریل یاکریک کہیں سے لے کر اسے قابل استعمال بنا لیا ہو۔۔۔۔۔جبکہ ایسی کوئی بات نہیں۔

اس لیئے برائے مہربانی کوئی اس قسم کی بات بلا تحقیق نہ کیا کریں۔۔۔
 

گرو جی

محفلین
اور دوسری بات یہ کہ اریجنل پروگرام منہگا ہی اتنا ہے کہ نہیں خرید سکتا ہر کوئی لہذا جب ایسے ہی کام چل جائے تو پہر کیوں کرے کوئی
 
میرے خیال میں وی ایم کے نئے نئے انسٹینس بنا کر ایسے پروگراموں کو بار بار جائز طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے. :grin:
 

خاور بلال

محفلین
تو ایسا کیا ہوا اگر چوری کا ہے بھی تو۔ خود کمپیوٹر پر اردو کی ترویج ان چوری کے پراگرامز کی مرہون منت ہے۔
 

فرخ

محفلین
میرے خیال میں وی ایم کے نئے نئے انسٹینس بنا کر ایسے پروگراموں کو بار بار جائز طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے. :grin:

یہ تو نہیں پتا کہ ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں، لیکن میرے پاس دراصل وی ایم وئیر ، اصلی والا ہے، یعنی چوری شُدہ نہیں۔ یہ مجھے آفس کی طرف سے ملا ہوا ہے۔

انسٹینس کا تو پتا نہیں، البتہ سنیپ شاٹ کے ذریعے ایسا ممکن ہے۔
 
Top